?️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں ایک مشتبہ حملے اور شدید جھڑپوں کے دوران صیہونی بٹالین کمانڈر سمیت 4 فوجی ہلاک اور ایک سینئر افسر زخمی ہوا۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں ایک مشتبہ حملے اور جھڑپ کے نتیجے میں صہیونی فوج کے ایک بٹالین کمانڈر سمیت چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
الاخباریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ شب لبنان میں چار فوجی ہلاک ہوئے جن میں ایک بٹالین کمانڈر بھی شامل تھا۔
رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے 32 سالہ لیفٹیننٹ کرنل دور گدالیا بن سیمحون کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جو جنوبی لبنان میں مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ایک مشتبہ فضائی حملے یا حملہ آور کارروائی میں جنوبی لبنان میں قابض صیہونی فوج کا ایک ٹینک نشانہ بنا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت ہوئی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی لبنان میں کفر تبنیت کے قریب ایک سنگین سکیورٹی واقعہ پیش آیا، جس میں صیہونی فوج کے 36ویں ڈویژن کا ایک سینئر افسر بھی زخمی ہوا۔
صیہونی ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ رات جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ شدید اور پیچیدہ جھڑپیں ہوئیں۔
شمال مشرقی القدس کے ایک صیہونی آبادکار قصبے کی کونسل نے بھی اپنے ایک رہائشی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جو جنوبی لبنان میں فوجی کارروائی کے دوران مارا گیا۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ ٹینک کو نشانہ بنانے والی شے ڈرون تھی یا گائیڈڈ میزائل۔
صیہونی میڈیا کے مطابق گردان 52 سے وابستہ گیواتی بریگیڈ کے ایک ٹینک کو ایک مشتبہ شے نے نشانہ بنایا، جس کے بعد شدید نقصان اور جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آئیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی سعودی عرب میں 12 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی ماہر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے سعودی
دسمبر
کراچی: ناردرن بائی پاس مقابلے میں ہلاک دہشتگرد کوئٹہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ نکلے
?️ 1 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں ) ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں
اکتوبر
دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والی تصویر والا صحافی شہید
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:غزہ پٹی میں اس خبرنگار نے شہادت پائی جس کی دل
اپریل
عراقچی نے کالاس کو جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے اقدامات سے آگاہ کیا
?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں:سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران، اور محترمہ
مئی
تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کون ہیں؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے منگل کو ایک بیان میں
اگست
صومالیہ فوج کے ہاتھوں الشباب تنظیم کے 200 دہشت گرد ہلاک
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:صومالیہ فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے فوجی
اکتوبر
سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وفاقی وزیر مواصلات
?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے
اکتوبر
سندھ حکومت عید کے دوران ویکسینیشن سینٹرز کھلے رکھے گی
?️ 12 مئی 2021سندھ (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر
مئی