آباکاروں کی دہشتگردی کو روکو؛سابق صیہونی عہدیداروں کا نیتن یاہو کو انتباہ

آبادکاروں

?️

سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزرائے اعظم اور سکیورٹی حکام نے نیتن یاہو کو خط لکھ کر مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے تشدد کو روکنے کے لیے فوری حکومتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے سابق سیاسی، سکیورٹی اور فوجی حکام کی ایک بڑی تعداد نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھ کر مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی شدت پسندانہ سرگرمیوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین الیوم کے مطابق اس خط میں دو سابق وزرائے اعظم، سابق سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور درجنوں ریٹائرڈ حکام نے دستخط کیے ہیں۔

خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ انتہا پسند آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں میں اضافہ انتہائی خطرناک صورتحال پیدا کر رہا ہے اور اس کے فوری خاتمے کے لیے حکومت کو عملی اقدامات کرنے چاہییں۔

دستخط کرنے والوں نے کہا ہے کہ حالیہ حملوں کے نتیجے میں فلسطینی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، املاک کو نقصان پہنچا ہے اور مقامی آبادی کو جبری طور پر بے دخل کرنے کے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے نیتن یاہو حکومت کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا کہ یہ واقعات صرف چند نوجوانوں تک محدود ہیں جنہیں “ہل ٹاپ یوتھ” کہا جاتا ہے۔ خط میں ان کارروائیوں کو منظم تشدد قرار دیا گیا ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان حملوں میں ملوث افراد کو مغربی کنارے سے نکالا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی خبردار کیا گیا ہے کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو معاملہ قانونی اور عدالتی سطح پر لے جایا جائے گا۔

دستخط کرنے والوں میں میں ایہود باراک، ایہود اولمرت، موشے یعلون، دان ہالوتس سمیت اسرائیل کے سابق سکیورٹی اداروں کے متعدد سربراہان شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی آبادی پر منظم حملے کیے ہیں جن میں املاک کی تباہی، گھروں اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے اور شہریوں کے قتل کے واقعات شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

حکومت کی آئی ایم ایف کو نئے پاور سرچارج کی تجویز، بوجھ صارفین کو اٹھانا ہوگا

?️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کے

ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں:شامی وزیر خارجہ

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں اس ملک میں

غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج

شام میں داعش کے کیمپ سے عراق کو کیا خطرہ ہے؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: سکیورٹی اور عسکری امور کے ایک عراقی تجزیہ کار نے

نیتن یاہو کے دفتر کے خلاف 5 تحقیقاتی مقدموں کی تفصیلات

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم بنجمن

پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

?️ 28 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے اپنے عہدوں

بھارتی حکومت اپنے ہندو توا ایجنڈے کے ذریعے کشمیر کے زمینی حقائق ہرگز تبدیل نہیں کرسکتی، حریت کانفرنس

?️ 6 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

غزہ جنگ کے بعد صحت کے بدترین بحران کا شکار ہے

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کے صحت کے ذرائع نے اس بات کی طرف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے