سچ خبریں:رواں سال کے آغاز سے صیہونی حکومت نے مغربی کنارے بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے صیہونی حکومت نے مغربی کنارے بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اس سلسلے میں ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت نے رواں سال کے آغاز سے اب تک صرف مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 2200 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے،اس دوران گرفتار ہونے والوں میں سے 1200 کا تعلق قدس شہر سے ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ رات قابض صہیونی فورسز نے مسجد الاقصی کے اندر سے 400 سے زائد نمازیوں اور اعتکاف کرنے والوں کو گرفتار کر لیا، تاہم مزحمتی تحریک نے راکٹوں کے ذریعہ صیہونی جارحیت کا جواب دیا جس صیہونی بستیوں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ،تاہم صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ برسوں میں مقبوضہ بیت المقدس میں کچھ لوگوں کو 40 سے زائد مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے، اس مرکز کے مطابق قدس کے باشندوں کو گرفتاری کے علاوہ جلاوطنی، نظر بندی اور بھاری مالی جرمانے کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کو کیا پڑی ہے کہ وہ ججز کی سلیکشن خود کریں گے
ستمبر
عرب حکمرانوں کا غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف قتل عام پر واحد شاہکار
اپریل
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا
نومبر
کشمیری کیوں جدوجہد کر رہے ہیں؟
جولائی
چین کے سامنے بارود کا ڈھیر لگانے کا امریکہ کا مقصد
مئی
میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن
جون
ایران نے دنیا کے ممالک کو کیا سبق دیا ؟
اگست
ریاض کی نئی علاقائی پالیسی اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے:صیہونی اخبار
اپریل