سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی اور سرایا القدس تنظیموں نے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان کی شہادت پر الگ الگ بیانات جاری کرکے ردعمل ظاہر کیا اور فلسطین کی آزادی تک مزاحمت کے آپشن پر زور دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی نے مغربی کنارے میں جنین کے مغرب میں واقع کفردان قصبے میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں الیامون قصبے سے تعلق رکھنے والے اور سرایا القدس کے مجاہد 18 سالہ عبداللہ عماد ابوحسن کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس شہید کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں اور ہم عماد ابو حسن کی خدمت میں بھی تعزیت پیش کرتے ہیں جنہوں نے قدس کے راستے میں اپنے بیٹے کو قربان کیا ہے ،ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہماری قوم کے خلاف جارحیت پسندوں کے جرائم اور ہمارے مقدسات کی پامالی مزاحمت کے شعلے کو کبھی بجھا نہیں سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں معلوم ہے ان کے ساتھ کیا کرنا ہے:جہاد اسلامی
جہاد اسلامی نے کہا کہ اس پاک خون کو تمام میدانوں میں غصے اور انتقام کے لیے ایک محرک کے طور پر استعمال کیا جائے گا،دوسری جانب سرایا القدس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سرایا القدس نے مغرب میں کفردان قصبے پر صبح سویرے حملے کے دوران عبداللہ عماد ابو حسن کو کھو دیا جو اپنے بہادر بھائیوں کے ساتھ ملک کر صیہونی افواج کے خلاف لڑ رہا تھا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء کا خون مزاحمتی پالیسی کے تسلسل کا محرک ہوگا،مجاہدین کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور تصادم کا محرک ہوں گی، ہم مزید گولیوں اور مزاحمت سے دشمن کا مقابلہ کریں گے۔
سرایا القدس نے کہا کہ جہادی کاروائی پورے فلسطین میں جاری رہے گی اور جنین، طولکرم، اریحا، نابلس اور دیگر تمام علاقوں میں بڑھے گی،ہم پورے فلسطین کو آزاد کرانے کے لیے شہداء کے خون سے وفادار رہیں گے۔
مزید پڑھیں: ابھی تو شروعات ہے؛جہاد اسلامی کا صیہونیوں کو انتباہ
نیز اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جنین کے مغرب میں واقع قصبے الیامون سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ عبداللہ عماد ابو حسن کی شہادت پر فلسطینی قوم ، عرب اور اسلامی اقوام کے آزاد عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارتی اداکارہ کا شاہ رخ خان کے بارے میں اہم انکشاف
جولائی
صدر مملکت نے اسمبلیاں تحلیل کر دیں
اپریل
مقبوضہ گولان کے باشندوں کی شامی صدر کے حق میں ریلی
اپریل
اگر ہم خود آئینی مقدمے کا فیصلہ کردیتے ہیں تو ہمیں کون روکنے والا ہے، جسٹس منصور
نومبر
سبزِیاں اور پھل کھاکر صحت مند رہنے کے ساتھ عمر بڑھائیں، تحقیق
مارچ
شام میں امریکی فوجی اڈے میں متعدد دھماکے
مئی
شوہر کے بھارتی ہونے کی وجہ سے ان کا مذہب دوسرا سمجھا گیا، مدیحہ امام
اکتوبر
بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کی قتل گاہ
اپریل