?️
سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے صیہونی حکومت کی طرف سے خوراک کے متلاشی فلسطینیوں کے قتل کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے قتل عام اور جنگی جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فوڈ لائنز میں فلسطینیوں کا قتل اس جرم کی واضح مثال ہے۔
تنظیم نے اپنی ایک رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ صہیونی فوج نے امریکہ کی حمایت اور ٹھیکیداروں کے تعاون سے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے لیے ایک ناکارہ اور ناقص فوجی نظام تشکیل دیا ہے جو حالات میں نرمی کے بجائے بار بار خون کی ہولیوں میں بدل گیا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے زور دے کر کہا کہ موجودہ تباہ کن انسانی صورتحال اسرائیل کی جانب سے شہریوں کو بھوک سے مرنے کی پالیسی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا براہ راست نتیجہ ہے۔ تنظیم نے غزہ کے عوام کو اہم امداد سے مسلسل محروم رکھنے کو بھی انسانیت کے خلاف جرم اور نسل کشی قرار دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کو غزہ میں انسانی امداد کے داخلے پر عائد غیر قانونی اور جامع پابندیوں کو ہٹانے کے لیے صیہونی حکومت پر اپنا دباؤ بڑھانا چاہیے۔
ہیومن رائٹس واچ نے امریکہ اور صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں امدادی تقسیم کے ناقص نظام کو فوری طور پر معطل کر دیں تاکہ شہریوں کی جانیں محفوظ رہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
9 مئی کی دھول بیٹھنی چاہیے، ایوان ہمیں انصاف دے، پھر سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے، بیرسٹر گوہر
?️ 11 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر
دسمبر
صوبے میں پولیو کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 28 نومبر 2021لاہور ( سچ خبریں) ) پنجاب حکومت نے صوبے کو پولیو سے
نومبر
غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں شہداء کی تعداد
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتے کے دوران غزہ کی
اکتوبر
مغرب پر اندھے اعتماد کا خطرناک نتیجہ
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:لیبیا میں قذافی کی حکومت کا انجام، صرف داخلی ناکامی
جون
’ایک گھنٹہ انٹرنیٹ بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو 9 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوتا ہے‘
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے پریوینشن آف
دسمبر
افغانستان میں داعش کا لیڈر ہلاک: طالبان
?️ 26 ستمبر 2021 سچ خبریں:المیادین نیوز نیٹ ورک نے خبر دی ہے کہ طالبان
ستمبر
فلسطینی خواتین پر صیہونی مظالم کی المناک داستان
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر انسانی
مارچ
مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے بارے میں خود مختار تنظیم کا انتباہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے مسجد الاقصیٰ کے
جون