?️
سچ خبریں: ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے ایک مقامی نشست میں کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے دوران، پژاک اور پی کے کے جیسی دہشت گرد گروہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی شکست اور نظام میں تبدیلی کا تصور کرتے ہوئے، عراق سے ایران تک اپنی فورسز منتقل کر دی تھیں۔
انہوں نے پژاک کی صورتحال میں تبدیلی کے حوالے سے ترکی اور ایران کے درمیان انٹیلی جنس تعاون کی اطلاعات کو بھی ظاہر کیا اور کہا کہ اس انٹیلی جنس تعاون کے نتیجے میں، ایران نے بھاری آپریشن کرتے ہوئے اس دہشت گرد گروہ کو کاری ضرب لگائی۔
ترک وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے کے دوران، پژاک نے اپنا اصل چہرہ ایرانی عوام کے سامنے ظاہر کر دیا تھا۔
جنرل گولر نے پی کے کے کے نزع اسلحہ کے عمل کے بارے میں بھی بتایا کہ ہم نے اس دہشت گرد گروہ کو تباہ کر دیا ہے اور نزع اسلحہ کا عمل ہمارے طے کردہ طریقے سے ہی مکمل ہوگا۔
انہوں نے شامی کرد فورسز کے موقف اور ان کے دمشق و امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کردوں کو شامی فوج میں ضم کرنے کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی نقطہ نظر تبدیل ہوا ہے اور ان کے ساتھ اختلافات کم ہوئے ہیں۔ ہم نے اپنا مؤقف واضح طور پر بیان کر دیا ہے کہ انضمام انفرادی بنیاد پر ہونا چاہیے اور ہم ان کا علیحدہ یونٹ کے طور پر فوج میں انضمام قبول نہیں کریں گے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اگر اسلامی جہاد کے کمانڈروں کو قتل کیا گیا تو تل ابیب پر بمباری ہوگی: النخالہ
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
مئی
آپ دو تھپڑ ماریں گے ہم دس تھپڑ ماریں گے: مریم نواز
?️ 7 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے
مارچ
وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قبضہ
نومبر
ایوارڈ نہ ملنے پر فواد چوہدری کا مایوسی کا اظہار
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایوارڈ نہ ملنے
فروری
حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ
?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ایران و عراق جانے والے زائرین
جولائی
فلسطینی جہاد سے دستبردار نہیں ہوں گے
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل تجزیہ کار زوی یحزکلی نے کہا کہ فلسطینی صیہونیوں کے
دسمبر
الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع
?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی
جنوری
مقدمات کا فیصلہ آئین کی بنیاد پر ہوتا ہے قانونی اور آئینی پوزیشن یہ ہی ہے۔ وزیر قانون
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اوزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے
جون