شام میں 10 نئے صیہونی فوجی اڈے قائم 

شام میں 10 نئے صیہونی فوجی اڈے قائم 

?️

سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں 10 نئے فوجی مراکز قائم کر لیے ہیں، جن میں سے دو جبل الشیخ اور آٹھ گولان میں ہیں، اسرائیلی فوج نے پہلی بار دمشق اور درعا کے نواحی دیہات میں بھی داخلہ کیا ہے۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے شام میں 10 نئے فوجی مراکز قائم کر دیے، دمشق و درعا کے نواحی علاقوں میں فوجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیل سے وابستہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شام میں 10 نئے فوجی مراکز قائم کیے ہیں، صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ان میں سے دو مراکز جبل الشیخ کے علاقے میں جبکہ آٹھ مراکز گولان کے شامی علاقے میں قائم کیے گئے ہیں۔
یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب مقامی شامی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوجی پہلی بار دمشق کے مغربی مضافات میں واقع رخلہ گاؤں میں داخل ہوئے، اطلاعات کے مطابق، تین اسرائیلی بکتر بند گاڑیاں اس گاؤں میں داخل ہوئیں جو لبنان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
اسی طرح، صہیونی فوجی درعا کے مغربی مضافات میں واقع صیصون گاؤں میں بھی داخل ہوئے، جہاں وہ چھ فوجی گاڑیوں کے ساتھ پہنچے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے سابقہ شامی فوجی مرکز کے قریب واقع عین ذکر گاؤں میں بھی اپنی موجودگی کو مضبوط کیا ہے۔
شامی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی اس سرگرمی کو خطے میں نئی کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ فاؤنڈیشن کا سعودی عرب کے ساتھ 1.6 بلین ڈالر کا معاہدہ

?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ٹرمپ فاؤنڈیشن (سابق امریکی صدر کی فیملی کمپنی) نے سعودی کمپنی

دہشتگردانہ حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے

?️ 1 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق

ٹرمپ کو خواب میں بھی نوبل انعام نہیں مل سکے گا:روس

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری مدودوف نے ایران

ہم غزہ کی تعمیر نو کے لیے فنڈ فراہم نہیں کریں گے:وائٹ ہاؤس 

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ غزہ کی تعمیر

کراچی سمیت دیگر صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے مہنگی

?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے

یوکرین کی کیف کو فوجی امداد میں جلدی کرنے کی اپیل

?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں:   یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے اعلان کیا کہ

سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو توڑنے کا کام شروع

?️ 24 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو توڑنے کا حکم

وائٹیکر کا دعویٰ: ایران کے ساتھ ملاقات اگلے ہفتے ہوگی

?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے