?️
(سچ خبریں)ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور دو سال بعد اہلیان پاکستان کورونا وائرس کی پابندیوں کے بغیر عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔
نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان کی ترقی، سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
یہ دو سال کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے عوام کورونا وائرس کے موذی مرض کی پابندیوں کے بغیر عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ (باغ جناح) میں ہوا اور کورونا کی پابندیاں نہ ہونے کی وجہ سے دو سال بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز عید کے اجتماع میں شرکت کی۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 2 ہزار سے زائد مقامات پر نماز عید ادا کی گئی جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جس میں فرزندان اسلام نے ملک کو قوم کی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔
کوئٹہ میں مجموعی طور پر عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور میٹروپولیٹن گراؤنڈ میں نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع منعقد کیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارک دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
عید پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ رمضان المبارک کی بابرکت سعادتوں اور رحمتوں سے بھرپور ساعتوں کے بعد اللہ تعالی نے عید کا انعام عطا فرمایا ہے جو رب کریم کی بے پناہ عنایات کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صبر، ایثار اور قربانی کے اس ماہ مقدس نے ہمیں دوسروں کی تکالیف کا جو احساس عطا کیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ عید الفطر کی خوشیاں مناتے ہوئے ہم اپنے ارد گرد تمام نادار ومفلس اور ضرورت مند افراد اور خاندانوں کا خاص خیال رکھیں، یہی اس دن کی حقیقی روح اور نبی رحمت خاتم النبیین ﷺ کاپیغام ہے۔
وزیر اعظم نے عید الفطرکے تین روز لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اہل وطن عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں مناسکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج کے خوشیوں کے اس دن ہم اپنے فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکوم مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی انہیں ظلم وجبر واستبداد سے نجات دلائے اور آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے افغان عوام کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے دعا کی۔
ادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثاروقربانی کا دن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کا دن اللہ سبحانہ وتعالی کی طرف سے بخشش، رحمت اور عفو ودرگزر کے ساتھ ساتھ خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثاروقربانی کا دن ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے انتہا پسند وزیر کی فلسطینی مساجد سے اذان ہٹانے کی کوشش!
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بین گوئر
دسمبر
وزیراعظم کی قیادت میں قوم سے ہر وعدہ پورا کریں گے: پنجاب گورنر
?️ 13 جون 2021لاہور(سچ خبریں) گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران
جون
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو دوبارہ فردِ جرم عائد کی جائے گی
?️ 4 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ
دسمبر
اسرائیل فوری طور پر اپنے حملے بند کرے
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے اس ہفتے کے روز سے الاقصیٰ طوفان
اکتوبر
پاک اور افغانستان کی زمینیں ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ
جولائی
برطانیہ کے سب سے بڑے ٹریڈ یونین کا اسرائیلی ہتھیاروں کے بائیکاٹ پر فیصلہ کن ووٹ
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: برطانیہ کے سب سے بڑے مزدور ٹریڈ یونین "یونائیٹ دی
جولائی
یو اے ای کی ترکی میں ایک اور بغاوت کی کوشش
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی ویب سائٹ لیکس نے بتایا ہے کہ
مئی
حشد الشعبی و مرجعیت کے ہوتے ہوئے یہ تقسیم ممکن نہیں: عراقی نمائندہ
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے رکن
مئی