?️
سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متزلزل انداز نیز اندرونی اور بیرونی رکاوٹوں کے پیش نظر ان کے تخت تک پہنچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
حالیہ برسوں میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متعدد ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے والد شاہ سلمان عبدالعزیز سے تخت چھیننے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی ہے،تاہم سعودی ولی عہد کے تخت پر براجمان ہونے کا امکان نہیں ہے اور اگر وہ تخت پر بیٹھ بھی جاتے ہیں تو بھی ان کی متزلزل پالیسی کی وجہ سے بغاوت کا امکان ہے۔
الاخبار اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھاکہ محمد بن سلمان پہلے سعودی حکمران نہیں ہیں جنہوں نے جرائم کا ارتکاب کیا یا اپنے مخالفین اور ناقدین کو قتل کیا بلکہ آل سعود حکومت مخالفوں کو تشدد، قتل اور ہراساں کرنے میں خاص مہارت رکھتی ہے جیسا کہ میڈیا نے حال ہی میں سابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کی آل سعود کی جیل میں موت کی خبر دی تھی جنہیں 2020 میں غداری کے الزام میں گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
یادرہے کہ نوجوان سعودی ولی عہد نے مخالفت اور ناقدین کے باوجود سعودی حکومت کی نوعیت میں بہت سی تبدیلیاں کیں جو بہت ساری مشنریوں اور علما کے عدم اطمینان کا باعث بنیں،قابل ذکر ہے کہ محمد بن سلمان کو تخت تک پہنچنے میں بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب کہ وہ اپنے والد کے مرنے کا انتظار کررہے ہیں تاہم اگر وہ اپنے والد کی وفات سے پہلے تخت تک پہنچ جاتے ہیں تو انہیں مزید قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔
بیروت میں نیویارک ٹائمز کے نامہ نگار بین ہبرڈ نے لکھاکہ نوجوان ولی عہد وہ ہے جو اپنی ماں کو نظر بند کر دیتا ہے اور اسے اپنے باپ سے ملنے سے روکتا ہے، یہ تمام حرکتیں ایک بزدل حکمران کی خصوصیات ہیں جوبہت سی غلطیوں کا شکار ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت کی ہدایت، 6 ڈی آئی جیز میں سے کوئی بھی اپنا چارج نہ چھوڑے
?️ 1 مارچ 2021پنجاب {سچ خبریں} صوبہ سندھ کے ۶ ڈی آئی جیز کے تبادلے
مارچ
اے آئی فیچر سے لیس سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز متعارف
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ
فروری
مغربی دنیا کی نام نہاد جھوٹی جمہوریت
?️ 21 اگست 2021(سچ خبریں) مغربی دنیا جو جہاں پر بھی شکست اور ذلت آمیز
اگست
آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا
?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15
نومبر
کراچی والوں کیلئے خوشخبری، کے الیکٹرک کی بجلی 5 روپے سستی کرنے کی درخواست
?️ 14 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی
جنوری
برطانوی وزیر خارجہ کا دورۂ چین ملتوی،وجوہات؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بلومبرگ خبر رساں ادارے نے برطانوی وزیر خارجہ کے دورہ
جولائی
استقامت ہمارا اختیار ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: حزب اللہ
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: لبنانی تحریک حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے سربراہ
جولائی
لاہور ہائی کورٹ پنجاب وزیر اعلی کے خلاف کاروائی کر سکتا
?️ 3 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان
جولائی