🗓️
سچ خبریں:انسانی حقوق کے دفاع کا دعویدار مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ نے یمنی عوام کے خلاف جارحیت کرنے والے سعودی – اماراتی اتحاد کی حمایت کر کے دنیا کے سامنے اپنے آپ کو رسوا کر دیا ہے۔
امریکہ دنیا کو دکھانے کے لیے یمن میں خونریزی کے خاتمے کے لئے جنگ بندی پر اصرار کر رہا ہے جبکہ پس پردہ جنگ جاری رکھنے میں جارحیت پسندوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے،یمن کی جنگ کے چھ سالوں کے دوران یمنی عوام پر مگرمچھ کے آنسو بہانے والےریاستہائے متحدہ نے اپنی اسلحہ ساز کمپنیوں اور اسلحہ خانوں کے دروازے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یہاں تک کہ برطانیہ اور صہیونی حکومت کے لیے کھول رکھے ہیں کھولے ہیں۔
یادرہے کہ یمن کے خلاف جنگ ، زمینی ، سمندری اور ہوائی محاصرہ، ایسی جنگ جس کے نتیجے میں ہر 5 منٹ میں ایک یمنی بچے کی موت واقع ہوجاتی ہے اس کے علاوہ موت ، بھوک اور متعدی بیماریوں نے 20 ملین سے زیادہ یمنی شہریوں کو گھیر رکھا ہے،مغربی ممالک نے اپنی اس منافقت اور ڈھٹائی کو چھپانے کے لئے اقوام متحدہ کو بھی استعمال کیا ہے، امریکی اور مغربی ہتھیاروں کے ذریعہ جارحیت پسندوں نے یمن کے بنیادی ڈھانچے کارخانوں ، فارموں ، اسپتالوں ، یونیورسٹیوں ، اسکولوں ، اسپورٹس کلبوں اور بجلی اور پانی کی سہولیات کو تباہ کرنے کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کے ہزاروں یمنی باشندوں کو شہید کیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
جبکہ اقوام متحدہ ،یورپی حکومتیں اور واشنگٹن گویا وہ سب بہرے ، اندھے اور گونگے ہیں،دوسری طرف جب یمنی فریق جارحین کو ان کی فوجی اور تیل کی تنصیبات پر حملوں کے ذریعہ جواب دیتا ہے تو مغرب کی طرف سے کی مذمت کی لہر دوڑ جاتی ہے اور یوروپی حکومتیں اس طرح کے رد عمل کی مذمت کرنے میں مقابلہ کرنے لگ جاتی ہیں اور سلامتی کونسل کا اجلاس بلا کر بار بار مطالبہ کرنے لگ جاتے ہیں کہ یمنیوں پر دباؤ ڈالا جائےکہ وہ سعودی عرب کے خلاف اپنی جارحیت ختم کریں۔
یمن میں امریکی مغربی ممالک کی منافقت کی آخری کڑی میں ہم نے دیکھا کہ سعودی جارحیت پسند اتحاد نے گذشتہ روز ایک نئی جارحیت کرتے ہوئے منبہ علاقہ میں واقع الرقو مارکیٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 12 یمنی شہری شہید اور 80 سے زیادہ دیگر زخمی ہوئے ، لیکن امریکہ کی سربراہی میں بین الاقوامی برادری ، بین الاقوامی تنظیمیں اور منافقانہ مغربی حکومتیں اس جرم پر خاموش رہیں۔
یمنی مبصرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ صعدہ کے بھیانک جرم کے ذریعہ مأرب میں سعودی ، اماراتی ، امریکی ، برطانوی اور صہیونیوں کے جارحانہ اتحاد کی شکست کا بدلہ لیا ہے،یہاں تک کہ ان میں شکست کی آگ جولائی میں صوبہ مأرب کے رواح ، رغوان ، مجزر ، رحبه اور ماهلیه اضلاع میں 450 سے زیادہ فضائی حملوں کے باوجود بھی خاموش نہیں ہوئی، مبصرین نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ، جنھوں نے صوبہ مأرب میں یمنی فوج کے حملوں سے واشنگٹن کے "تھکاوٹ اور عدم اطمینان” کی بات کی، کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئےزور دے کر کہا کہ اس طرح کے ریمارکس صعدہ میں سعودی اتحاد کو اپنے اندھے جرائم کو جاری رکھنے کے لئے سبز روشنی دکھانا ہے۔
ان ریمارکس کے جواب میں ، انصار اللہ کے سینئر رہنمامحمد علی الحوثی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ جب امریکی تھکاوٹ تب ختم گی جب یمن کے خلاف جارحیت ، محاصرے اور قبضے کا خاتمہ ہوجائے گا۔
مشہور خبریں۔
غزہ پر بمباری کھلی جارحیت:اقوام متحدہ
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین میں انسانی حقوق کی نگراں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ
اگست
ٹرمپ کے کینیڈا اور سعودی عرب کے لیے دستورات
🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی کیرولائنا کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ
جنوری
سامان کی جلد کلیئرنس، ایف بی آر کا کراچی میں ’فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم‘ نافذ کرنے کا اعلان
🗓️ 15 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ایف بی آر کل سے کراچی میں فیس
دسمبر
پلوامہ حملے پر ستیہ پال کے انکشافات نے پاکستانی مؤقف کی ایک بارپھر تصدیق کردی، ترجمان دفترخارجہ
🗓️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت
اپریل
طالبان اور دوحہ تیسری ملاقات
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: جون 1402 میں، قطر نے اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ
جولائی
امارات نے یمن کے شہر حضرموت میں کرائے کے فوجی تعینات کیے
🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں: یمنی فوجی ذرائع نے جنوب مشرقی صوبے حضرموت کے المکلہ
فروری
نریندر مودی کا کشمیری رہنماؤں کے ساتھ اہم اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا
🗓️ 25 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی کی جانب
جون
شام میں غیر معمولی امریکی دہشتگردی
🗓️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: شام میں روس کے مرکز برائے مصالحت کے نائب نے
اکتوبر