ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے مضحکہ خیز دعوے

صیہونی

?️

مصر کے الاحرام سٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر کے سینئر محقق ڈاکٹر محمد السعید ادریس نے اپنے ایک مضمون میں صیہونی حکومت کے لیڈروں کے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران پر کسی بھی حملے کی صورت میں صیہونی حکومت کو ناقابل تلافی کا سامنا کرنا پڑے گا۔مصر کےالاحرام سٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر کے سینئر محقق ڈاکٹر محمد السعید ادریس نے اپنے ایک مضمون میں صیہونی حکومت کے لیڈروں کے اسلامی جمہوریہ کے خلاف دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران پر کسی بھی حملے کی صورت میں صیہونی حکومت کو ناقابل تلافی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مصر کےالاحرام سٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر کے سینئر محقق ڈاکٹر محمد السعید ادریس نے الاحرام اخبار میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ میں قابض اسرائیلی حکومت کے سفیر "گیلاد اردان” نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ایک وفد کے ہمراہ لبنان کی سرحد کے قریب زرعیت کے علاقے میں حزب اللہ کی سرنگ کا دورہ کیا، جس کے دوران انھوں نے دعویٰ کیا کہ میں اقوام متحدہ میں اپنےاپنے ممالک کی نمائندگی کرنے والے 12 سفیروں کے ساتھ حزب اللہ کے اسرائیلی علاقے میں دراندازی اور حملہ کرنے کے منصوبوں کو دکھانے کے لیےاس دورے پر ہوں۔

ادریس نے لکھاکہ اس دورے کا مقصد نہ صرف حزب اللہ کو بدنام کرنا اور اسے دہشت گرد کہنا تھابلکہ دو پیغامات بھی لے جانا تھا،ان کا پہلا پیغام لبنانی عوام کے لیے تھا کہ وہ انہیں حزب اللہ کے اسرائیل کے ساتھ تنازع میں داخل ہونے کے بارے میں خبردار کریں! دوسرا پیغام تہران اور اسلامی جمہوریہ کے جوہری پروگرام پر ویانا میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے بین الاقوامی فریقوں کے لیےتھا، جس میں کہا گیا کہ اسرائیل کسی بھی ایسے معاہدے کو قبول کرنے سے انکار کرنے میں سنجیدہ ہے جو اس کے مفادات کے خلاف ہو۔

مصری تجزیہ کار نے سوال کیا کہ کیا یہ الفاظ اور اس دورے کو خطے میں نئی جنگ شروع کرنے کے لیے اسرائیل کی حقیقی تیاری کی علامت سمجھا جا سکتا ہے؟ ،صیہونی سفیر نے کہاکہ ہم توقع کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری ایران پر ان خطرات سے نمٹنے اور ایران کے میزائل پروگرام کا مقابلہ کرنے کے لیے سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ڈالے گی،ادریس نے زور دے کر کہا کہ یہ دورہ بلاشبہ ایک پروپگنڈہ تھا۔

 

مشہور خبریں۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے خلاف صہیونیوں کی 103 کارروائیاں

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:   فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی

فلسطینی عوام کو اسرائیل بدترین نسل کشی کا نشانہ بنا رہا ہے، صدر عارف علوی

?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے

عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری

?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو

چین پورے مغرب کے لیے خطرہ ہے:وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ

ڈی جی خان میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہوٹل مافیا ملوث

?️ 5 ستمبر 2022ڈی جی خان: (سچ خبریں)ڈپٹی کمشنر اور بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم

یمن کے خلاف صیہونی حکومت کے مضحکہ خیز دعووں کی تکرار

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے جنگی وزیر "یسرائیل کاتس” نے یمن کے خلاف

بھارت شروع سے کرکٹ میں پاکستان کیخلاف سازش کرتا رہا ہے

?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سینیٹر فیصل جاوید

حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہے: سی ان ان

?️ 27 اگست 2022سچ خبریں:    CNN نیوز ویب سائٹ نے ایک تجزیے میں لکھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے