امریکی بدمعاشیاں دنیا کے امن کے لیئے شدید خطرہ

امریکی بدمعاشیاں دنیا کے امن کے لیئے شدید خطرہ

?️

(سچ خبریں) تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ امریکا نے اپنے کسی بھی وعدے کو پورا کیا ہو بلکہ امریکا ہمیشہ ہی ایک بدمعاش اور دہشت گرد ملک کے طور پر سامنے آیا ہے اور ہمیشہ ہی دنیا میں ناامنی پھیلائی ہے اور اگر دنیا اب بھی امریکا کی اس بدمعاشی کو نہ سمجھ پائی اور اس کے خلاف مل کر کوئی قدم نہ اٹھایا گیا تو پوری دنیا کے لیئے شدید خطرہ پیدا پیدا ہوسکتا ہے۔

واضح ہے کہ جب بڑی طاقتیں معاہدوں پر عمل نہ کریں تو امن عالم کی ضمانت کیسے دی جاسکتی ہے، امریکا نے عالمی سطح پر کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی سب سے زیادہ کی ہے، اس سلسلے میں اہم ترین مظہر ایران اور افغانستان سے کیے گئے معاہدے ہیں سابق امریکی صدر بارک اوباما نے 5 عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کیا اور اس پر عاید پابندیوں کو اٹھانے کا عہد کیا لیکن بعد میں آنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر معاہدے سے نکلنے کا اعلان کردیا، کوئی عالمی طاقت امریکا کا ہاتھ نہیں روک سکی۔

موجودہ صدر جوبائیڈن کے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان پر قبضے کے لیے طویل ترین جنگ سے نکلنے کا فیصلہ کیا اور افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کا عہد کیا لیکن ٹرمپ کے کیے گئے معاہدے عمل سے جوبائیڈن گریز کررہے ہیں۔

افغانستان کی امارت اسلامیہ یعنی افغان طالبان سے معاہدے کی اتنی اہمیت تھی کہ صدارت تبدیل ہوجانے کے باوجود نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے لیے امریکی صدر کے افغان نژاد نمائندے زلمے خلیل زاد کو برقرار رکھا جو افغان طالبان سے بات چیت میں مہارت حاصل کرچکے تھے۔

جو بائیڈن نے ٹرمپ کی روش پر چلتے ہوئے افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کے عہد پر عمل کرنے سے انکار کردیا ہے، اس عمل نے افغانستان میں امن کی بحالی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

امریکی مشورے پر اقوام متحدہ کے تحت ترکی میں افغانستان سے متعلق کانفرنس منعقد ہونے والی ہے لیکن امریکی روش کی وجہ سے افغان طالبان نے ترکی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اصل مسئلہ یہ ہے کہ اپنی تاریخ کی طویل ترین اور مہنگی جنگ ہارنے کے باوجود مستقبل کی افغان حکومت پر امریکا اپنی گرفتار برقرار رکھنا چاہتا ہے، یہ امریکی رویہ افغانستان میں امن کے قیام میں رکاوٹ بن گیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ نائن الیون کی بیسویں برسی سے قبل جوبائیڈن افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کا اعلان کردیں گے یعنی عہد کی پابندی نہیں کریں گے جس کے مطابق مئی2021 تک مکمل فوجی انخلا ہوجانا ہے امریکی وزیر خارجہ نے ایک خط کے ذریعے مستقبل کی افغان حکومت کا نقشہ بھی پیش کیا ہے جوبائیڈن نئی شرائط عائد کررہے ہیں جس کی وجہ سے امن معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔

گویا رسی جل گئی ہے پر بل نہیں گیا، اگر طاقتور ممالک ہی اپنے کیے ہوئے معاہدوں کی پاسداری نہیں کریں گے تو دنیا میں امن کیسے قائم ہوسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

گیلنٹ کی برطرفی کی وجوہات

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکی انتخابات صیہونی حکومت کے پرنٹ اخبارات کی اہم

7 اکتوبر کی کارروائی میں اسرائیلی فوج کے اسکینڈل کی نئی جہتیں بے نقاب

?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے

افغانستان کے بارے میں اگر پاکستان کے مشوروں کا مانا جاتا تو اتنا نقصان نہ ہوتا

?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے افغان بحران سے

شیر افضل مروت کے بارے میں پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت

صیہونی فوجی غزہ نامی ایک بڑی گھات میں داخل

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:Haaretz اخبار کے مطابق ایک ہفتے سے زیادہ زمینی پیش قدمی

حزب اللہ اور لبنانی فوج کے اعلیٰ حکام کی ملاقات

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: المنار نیٹ ورک نے حزب اللہ کے رابطہ اور مواصلاتی یونٹ

سابق وزیراعظم کا ایک اور پروگرام ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ بھی بند کردیا گیا

?️ 13 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)ہسپتالوں کی طرف سے صحت کارڈ پر علاج سے انکار کے بعد سابق وزیراعظم کا

امریکہ کی غزه قرارداد 1948کی صیہونی قبضے کی پوری کاپی ہے:عطوان

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے سلامتی کونسل میں منظور شدہ امریکی قرارداد کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے