?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مومنہ اقبال نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران کسی بھی کرکٹرز سمیت دوسرے افراد کے لیے کوئی غلط بات نہیں کی تھی اور نہ ہی انہوں نے یہ کہا تھا کہ کرکٹرز نے یا کسی اور نے انہیں چھیڑ دیا۔
مومنہ اقبال نے انسٹاگرام اسٹوریز میں حال ہی میں اپنی وائرل ہونے والی مختصر کلپ سے متعلق وضاحت کی۔
اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کرکٹرز کے بارے میں کوئی غلط بات نہیں کی، ان کی بات کو لے کر کچھ سوشل میڈیا پیجز اور ٹی وی چینلز نے جو نام کمانا تھا، کما چکے، اس لیے اب انہوں نے سوچا کہ وہ کچھ وضاحت کردیں۔
نہوں نے لکھا کہ انہوں نے کسی بھی کرکٹرز کا نام نہیں لیا تھا اور نہ ہی کسی سے متعلق کوئی غلط بات کی تھی، لوگ فضول میں تنازعات پھیلا رہے ہیں۔
مومنہ اقبال نے لکھا کہ کرکٹرز سے متعلق چلنے والے ایک تنازع پر ان سے سوال کیا گیا، جس کا انہوں نے جواب دیا، انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی تھی اور نہ ہی یہ کہا تھا کہ کرکٹرز نے یا کسی اور نے انہیں چھیڑ دیا۔
اداکارہ کے مطابق اگر انہیں کوئی چھیڑتا تو وہ خود انہیں دیکھ لیتیں، اس لیے لوگوں کو تنازعات اور منفی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیے، کبھی اچھی باتیں بھی کرنی چاہئیے اور جہاں بولنے کی ضرورت ہے، وہاں بولا جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ لوگ ان معاملات پر بولیںِ جہاں بولنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مثال دی کہ حال ہی میں ٹرین میں اہلکار نے ایک خاتون پر تشدد کیا اور پھر ان کی لاش ملی، اس پر کسی نے بات نہیں کی، انہوں نے صرف اس پر ٹی وی چینل پر خبریں سنی۔
اس سے قبل مومنہ اقبال نے ایک ٹی وی میں بتایا تھا کہ انہیں بھی کرکٹرز میسیجز بھیجتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا تھا کہ چونکہ کرکٹرز اور اداکارائیں میڈیا میں رہتے ہیں اس لیے ان کی بھی ایونٹس میں کرکٹرز سے ملاقات ہوجاتی ہے، یا پھر کہیں ملیں تو وہاں بات چیت ہوجاتی ہے۔
میزبان نے سوال پوچھا تھا کہ مومنہ اقبال کو کس طرح کے میسجز آتے ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ اکثر میسج میں لکھا ہوتا ہے کہ ’ہائے (Hi) ’، ’HOW ARE YOU (کیسی ہیں آپ)۔
میزبان کے اصرار کرنے پر مومنہ اقبال نے کرکٹر کا نام بتانے سے گریز کیا تھا، تاہم انہوں نے بتایا کہ جن کرکٹر نے انہیں میسج کیے وہ بیٹس مین (بلے باز) تھے، ان سے عمر میں بڑے تھے اور پہلے ٹیم شامل تھے۔
ان سے قبل نوال سعید نے بھی انکشاف کیا تھا کہ کرکٹرز انہیں میسیجز بھیجتے ہیں اور انہوں یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں شادی شدہ کرکٹرز بھی پیغامات بھیجتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت خطہ کی اقوام کی دشمن ہے: ایرانی صدر
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:ایران کے صدر نے آرمینیا کے وزیراعظم کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو
جون
ٹرمپ کا امریکی انتخابی نظام میں تبدیلی کا منصوبہ
?️ 1 ستمبر 2025ٹرمپ کا امریکی انتخابی نظام میں تبدیلی کا منصوبہ امریکی صدر ڈونلڈ
ستمبر
فیض حمید کا کورٹ مارشل اور 14 سال قید ہوگی۔ فیصل واوڈا کا پھر دعوی
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعوی
مئی
صیہونی حکام سید حسن نصراللہ کی تقریریں اتنے غور سے کیوں سنتے ہیں؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی داخلی سلامتی کی تنظیم کے وائس چیئرمین نے حزب
اگست
سری لنکا میں اسلاموفوبیا کی شدید لہر، مسلمانوں کے خلاف نیا قانون بنا دیا گیا
?️ 13 مارچ 2021سری لنکا (سچ خبریں) سری لنکا میں اسلاموفوبیا کی شدید لہر جاری
مارچ
اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کا راز کیا ہے ؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جوہری
نومبر
روس میں امریکی سفارت خانے کے عملے کے ہاتھوں ایک شہری کی چوری
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:روس میں امریکی سفارت خانے کے عملے پر ایک روسی شہری
اکتوبر
ہمیں یوکرین کی مدد کرنا بند کر دینا چاہیے:بلنکن
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ایسپن سیکیورٹی فورم کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی
جولائی