?️
سچ خبریں: 2025 کے یورو ویژن سونگ کانٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے والے آسٹریا کے گلوکار جے جے نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے باعث 2026 کے مقابلے سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جے جے نے یہ مطالبہ اسپین کے معروف اخبار ایل پائس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا، جس میں انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی کہ اسرائیل اب بھی مقابلے میں حصہ لے رہا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ یورو ویژن کا اگلا مقابلہ ویانا میں ہو لیکن اسرائیل کے بغیر ہو۔
جے جے کے اس بیان پر آسٹریا کی یہودی مذہبی کمیونٹی کے صدر اوسکر ڈوئچ نے تنقید کرتے ہوئے اسے ’اسرائیل مخالف بیانیے کا حصہ‘ قرار دیا۔
بعدازاں، جے جے نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے الفاظ کا مقصد کسی قوم یا مذہب کے خلاف نفرت پھیلانا نہیں تھا بلکہ وہ ہر قسم کے تشدد، خاص طور پر شہری آبادی کے خلاف کیے گئے تشدد کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔
یورو ویژن جو خود کو ایک غیر سیاسی موسیقی کا مقابلہ قرار دیتا ہے، اس سال بھی تنازع کا شکار رہا۔
حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں وسیع پیمانے پر کارروائیاں کیں، جن میں اب تک 53 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اس کے باوجود اسرائیلی گلوکار یووال رافائیل جو حماس کے حملے میں زندہ بچ گئے تھے نے 2025 کے مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کیا۔
گزشتہ دنوں 70 سے زائد سابق یورو ویژن شرکاء نے یورپی براڈکاسٹنگ یونین (ای بی یو) کو ایک خط لکھ کر اسرائیل کو مقابلے سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا، جس میں انہوں نے اسرائیل پر غزہ میں جنگی جرائم کا الزام عائد کیا۔
یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے تنقید کے باوجود اسرائیل کو مقابلے میں شامل رکھا، ان کا مؤقف ہے کہ یورو ویژن ایک غیر سیاسی موسیقی کا مقابلہ ہے اور تمام رکن نشریاتی ادارے اس میں شرکت کے حقدار ہیں۔
واضح رہے کہ یورو ویژن 2026 کا انعقاد ویانا آسٹریا میں متوقع ہے اور جے جے سمیت کئی فنکار اسرائیل کی شرکت پر سوالات اٹھا رہے ہیں، تاہم، ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ یورپی براڈکاسٹنگ یونین اس معاملے پر کیا فیصلہ کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
آل سعود صیہونیوں کو خوش کرنے کے لیے کیا حرکتیں کرتے ہیں؟ انصار اللہ کے سربراہ کی زبانی
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے تاکید کی
اپریل
عراق پر حملہ قابل قبول نہیں:مصری صدر
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:بغداد سمٹ میں اپنی تقریر کے دوران مصری صدر نے زور
اگست
امریکی جمہوریت جعلی ہے اور ایک فیصد اقلیت کے لیے ہے: چین
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو امریکی جمہوریت
جون
امریکہ اور صیہونیوں کی امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی کوششیں جاری ہیں: سید حسن نصراللہ
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسلامی اتحاد کے موضوع پرہونے والی 35 ویں بین الاقوامی کانفرنس
اکتوبر
غزہ میں ایک اور صہیونی فوجی کمانڈر ہلاک
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:عبری زبان کے میڈیا نے غزہ میں صہیونی فوج کے ایک
دسمبر
اسرائیل نے حملہ کرکے زیادتی کی، ہم ایران کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ نواز شریف
?️ 16 جون 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز
جون
فیصلے سے مایوسی ہوئی، کسی کو ابہام نہ رہے کہ ہمارے ارکان آزاد ہیں: بیرسٹر گوہر
?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے
جون
سعودی بادشاہ کی قابل اعتراض غیر موجودگی، کیا شاہ سلمان بیمار ہیں؟
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی بادشاہ کی طویل غیر حاضری اور مختلف مواقع پر
دسمبر