”ہمسفر“ ڈرامے کا بھارت میں تھیٹر پیش کیے جانے کا امکان

?️

کراچی: (سچ خبریں) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ”ہمسفر“ کو بھارت میں تھیٹر کی صورت میں پیش کیے جانے پر کام جاری ہے اور اس متعلق جلد ہی تصدیق کردی جائے گی۔

نشریاتی ادارے ’ٹائمز ناؤ‘ کے مطابق بھارتی تھیٹر اور فلم اداکار عمران زاہد کے مطابق انہوں نے ”ہمسفر“ کا تھیٹر بنانے کے لیے پاکستانی ٹی وی چینل ’ہم ٹی وی‘ کے منتظمین سے رابطہ کیا ہے۔

عمران زاہد کا کہنا تھا کہ انہوں نے مومنہ درید پروڈکشن کی بانی مومنہ درید سے ڈرامے کا تھیٹر بنانے کی قانونی اجازت مانگی ہے اور انہوں نے مثبت اشارے دیے ہیں، ان کے درمیان اچھے ماحول میں بات آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سلطانہ صدیقی نے بھی مذکورہ معاملے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے اور وہ بھی چاہتی ہیں کہ پاک-بھارت تعلقات کی بہتری اور امن کے لیے ایسا ہونا چاہیے۔

عمران زاہد کا کہنا تھا کہ ہمسفر کا تھیٹر بنانے کی قانونی اجازت ملنے کے بعد ہی اس پر کام شروع ہوگا اور اس میں کام کرنے والے اداکار رضاکارانہ طور پر بغیر معاوضے کے کام کریں گے کیوں کہ تھیٹر کا مقصد پیسے کمانا نہیں ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اس حوالے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی، تاہم انہوں نے یہ واضح کرنے سے گریز کیا کہ کب تک ”ہمسفر“ پر بنایا جانے والا تھیٹر بھارت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

ماہرہ خان اور فواد خان جیسی کاسٹ پر مبنی ڈراما ”ہمسفر“ 2011 میں نشر کیا گیا تھا اور اب 13 سال بعد اسے تھیٹر کی صورت میں بھارت میں پیش کیا جائے گا۔

”ہمسفر“ کو بھارت میں لوگ یوٹیوب چینل سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس پر دیکھ چکے ہیں اور اس کی کہانی اور کرداروں کی بھی تعریفیں کر چکے ہیں۔

بھارت میں فواد خان اور ماہرہ خان یکساں طور پر مقبول ہیں، دونوں بھارتی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عائشہ خان کے بچوں پر الزام تراشی غلط ہے، بشریٰ انصاری

?️ 24 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کچھ دن قبل گھر

دوست ممالک سے بات چیت میں سپہ سالار نے بھی بے پناہ کاوشیں کیں، وزیر اعظم

?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی

پنجاب: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

?️ 2 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ روز

سعودی عرب کو اچانک ایران سے دوستی کا خیال کیسے آگیا؟؟؟

?️ 2 مئی 2021(سچ خبریں) کچھ ہی دن پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

امریکہ کے بارے میں امام خمینی کی سیاسی افکار

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:   امام خمینی کے سیاسی افکار پر ایک سرسری نظر ڈالنے

ملک میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے اجلاس، منصوبہ بندی کیلئے سفارشات پیش

?️ 8 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے

دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والی تصویر والا صحافی شہید

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:غزہ پٹی میں اس خبرنگار نے شہادت پائی جس کی دل

الاقصیٰ طوفان آپریشن کے ابتدائی اوقات کی تفصیلات

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے