?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول ٹی وی میزبان، اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی پہلی بار ہانیہ عامر کے ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں گے۔
فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں شعیب اختر کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کرنے سمیت ہانیہ عامر سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے ہانیہ عامر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ وہ خوبصورت بھی ہیں اور وہ خوبصورتی و ذہانت کا امتزاج ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ماضی میں عام طور پر بعض اداکاروں کو خوبصورتی کی بنیاد پر بھی کام مل جاتا تھا لیکن اب ہر کسی کو ٹیلنٹ کی بنیاد پر مواقع ملتے ہیں اور ان کے خیال میں ٹیلنٹ کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔
فہد مصطفیٰ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر کی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اداکارہ خوبصورتی اور ذہانت کا حسین امتزاج ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کافی عرصے سے ہانیہ عامر کو کہتے آ رہے تھے کہ وہ بڑی ہوجائیں تو وہ ان کے ساتھ کام کریں گے اور اب اداکارہ بڑی ہو چکی ہیں۔
فہد مصطفیٰ کے مطابق اگر وہ پہلے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرتے تو بہت بڑا فرق ہوتا، اب وہ ان کے ساتھ کچھ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مبہم انداز میں کہا کہ اب وہ اور ہانیہ عامر کچھ کر رہے ہیں، جلد ہی وہ ایک ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں گے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ہانیہ عامر کے ساتھ کسی فلم میں بھی دکھائی دے سکتے ہیں لیکن وہ اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتانا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی وہ اور ہانیہ عامر کام کر رہے ہیں، اس لیے وہ مذکورہ معاملے پر مزید بات نہیں کرنا چاہتے لیکن دونوں پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ ان کے ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے یا پھر وہ ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی اخبار کا مغربی پٹی کی مزاحمت کے بارے اہم اعتراف
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ ڈرون
جون
میں صدر بن جاؤں گا تو یوکرین کی جنگ ایک دن میں بند کر دوں گا:ٹرمپ
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے متنازعہ سابق صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر
مارچ
صوبائی الیکشن پر بات چیت کا وقت گزر چکا ہے،فواد چوہدری
?️ 17 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا
اپریل
مصر کے صحرائے سینا کے لیے صیہونی حکومت کا نقشہ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ممتاز مصری نژاد امریکی تجزیہ کار، محقق اور مصنف ڈاکٹر سام
مئی
عراق کے شہر بصرہ میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی صوبے بصرہ میں امریکی فوج سے تعلق رکھنے والے رسد
دسمبر
ہالینڈ کے مسلمانوں کا قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرہ
?️ 27 اگست 2023سچ خبریں: قرآن پاک کی بے حرمتی پر ہالینڈ کے مسلمانوں نے
اگست
صحافیوں، ججز سمیت سب کیلئے یہی پیغام ہے جھوٹ بولنا چھوڑدیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
?️ 23 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز
اگست
ہم امریکہ کے ساتھ ٹیرف مذاکرات کا جائزہ لے رہے ہیں: چین
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: چین کی وزارت تجارت نے کل ایک بیان جاری کیا
مئی