?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے دعویٰ کیا ہے کہ لباس سے متعلق ان کے بیان کو سوشل میڈیا پیجز نے غلط رنگ دیا، انہوں نے ہانیہ عامر اور یشما گل کے لباس پر بات نہیں کی۔
چند دن قبل حنا خواجہ بیات نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ آج کل کے زمانے میں لوگ لباس کے ساتھ قمیض نام کی چیز پہننا بھول چکے ہیں۔
اداکارہ نے مذکورہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں کیا تھا جب کہ ہانیہ عامر، یشما گل اور دنانیر مبین سمیت دیگر اداکاراؤں کی مختصر لباس میں ڈانس ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔
اداکاراؤں نے یشما گل کی بہن عروبہ گل کی شادی کی تقریبات میں بولڈ لباس میں ڈانس کیے تھے، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
حنا خواجہ کے مذکورہ بیان کے بعد رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بھی اداکارہ کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ خواتین کے لباس پر تنقید کے بجائے انہیں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے دیں۔
تاہم اب حنا خواجہ بیات نے اپنی وضاحتی ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اداکاراؤں کے لباس پر بات نہیں کی تھی، ان کے بیان کو غلط سمجھا اور لیا گیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پیجز کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی اور کہا کہ پیجز والے اپنے ویوز اور لائیکس بڑھانے کے لیے کسی کے بیان کو بھی اپنے مقصد کے لیے غلط استعمال کر دیتے ہیں۔
حنا خواجہ بیات کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پیجز والے بات کے پس منظر اور گہرائی کو سمجھے بغیر شیئر کرکے دوسری باتوں سے ملاتے ہیں اور پھر لوگوں کے درمیان اختلافات کرواتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پیجز نے ان کی بات کو غلط سمجھا اور غلط طریقے سے شیئر کیا، جس سے ان سمیت باقی افراد کی بھی دل آزاری ہوئی اور سوشل میڈیا پیجز نے ان کے درمیان اختلافات کروانے کی کوشش کی۔
اپنی ویڈیو میں اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے ہانیہ عامر اور یشما گل کے لباس پر بات نہیں کی، نہ ہی انہوں نے اداکاراؤں کو لباس کے حوالے سے کوئی اندازہ لگایا یا فیصلہ سنایا۔
حنا خواجہ بیات کا کہنا تھا کہ وہ کون ہوتی ہیں، کسی کے لباس پر بات کرنے یا لباس کی وجہ سے کسی کی شخصیت کا اندازہ لگانے والی؟
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے حالیہ دور میں بدلتے فیشن رجحانات پر بات کی اور کہا تھا کہ آج کل کے زمانے میں چولی، گھاگھرا اور قمیض پہننے کا رواج ختم ہوتا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
شام میں ترکی کے دو فوجی اڈوں کی تعمیر پر الجولانی اور اردگان کے درمیان بحث
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: روئٹرز نے شام کے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان
فروری
ثابت کرنا ہوگا نیب ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں یا نہیں،سپریم کورٹ
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہے کہ قومی احتساب
فروری
یمن پر حملے میں صیہونی حکومت کے چیلنجز
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں جنگ بندی اور غزہ میں کشیدگی میں نسبتاً
دسمبر
عالمی جمہوریت ٹھیک نہیں چل رہی: پوپ فرانسس
?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: عالمی کیتھولک رہنما نے دنیا میں جمہوریت کی حالت کے بارے
جولائی
ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے تحریری جواب طلب
?️ 7 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کے
فروری
نیتن یاھو کا ٹرمپ کی شکست کے بعد ایران پر امریکی حملے کا مطالبہ
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم
جولائی
عمان کو کئی عرب ممالک اور لبنان کے درمیان کشیدگی پر افسوس
?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: عمانی وزارت خارجہ نے ہفتے کی رات لبنان اور سعودی عرب
اکتوبر
اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرانے کے لیے کوششیں جاری ہیں:لبنانی صدر
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے صدر نے کہا کہ وہ صہیونی حکومت کو
فروری