ہانیہ عامر اقوام متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر

?️

سچ خبریں: اداکارہ ہانیہ عامر کو اقوام متحدہ ویمن نے باضابطہ طور پر پاکستان کی نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کر دیا۔

اقوام متحدہ ویمن نے اپنے اعلامیے میں اعلان کیا ہے کہ ہانیہ عامر کو باضابطہ طور پر پاکستان کا گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ تنظیم کی پاکستان میں صنفی برابری اور خواتین کے بااختیار ہونے کے لیے جاری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

انسٹاگرام پر جاری کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ہانیہ عامر اپنے نئے کردار کے تحت اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے آگاہی پھیلانے، عملی اقدامات کی ترغیب دینے اور ملک بھر میں خواتین و لڑکیوں کی آواز کو مزید مضبوط کرنے میں مدد کریں گی۔

پوسٹ کے مطابق ہم مل کر ایک ایسے مستقبل کی جانب کام جاری رکھیں گے جہاں ہر عورت اور لڑکی تشدد، امتیاز اور ناہمواری سے آزاد ہو کر اپنی مکمل صلاحیتوں کا اظہار کر سکے۔

تنظیم کے مطابق ہانیہ عامر کی تقرری کا مقصد نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کرنا اور صنفی برابری، خواتین کے معاشی و سماجی بااختیاری اور صنف پر مبنی تشدد کے خاتمے سے متعلق پروگراموں کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے۔

نوجوانوں میں اپنی بے پناہ مقبولیت اور بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی وجہ سے ہانیہ عامر پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی سب سے نمایاں شخصیات میں شامل ہیں، یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی تیزی سے مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

انہوں نے حال ہی میں بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں اداکاری کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا اور اس فلم کی سرحد پار کامیابی نے انہیں ایک ایسی ثقافتی علامت کے طور پر مستحکم کیا ہے جو پاکستانی اور بھارتی کمیونٹیز کو دنیا بھر میں جوڑتی ہے۔

گذشتہ دنوں ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عالمی شناخت کو دیکھتے ہوئے انہیں گلوبل اسٹار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جس کے باعث وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن چکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت

?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب

اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو ملک میں کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نواز شریف

?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے

امریکہ کس قدر ڈھٹائی سے پاکستان کی اندرونی سیاست میں کھلی مداخلت کررہا ہے:عمران خان

?️ 2 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو حقیقی آزادی

کابل ائیرپورٹ پر افراتفری پی آئی اے کا آپریشن معطل

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال

نیا پاکستان کا احساس کفالت پروگرام 70لاکھ خاندانوں میں رقم کی تقسیم

?️ 10 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} نیا پاکستان کا خواب دیکھا والے کرکٹر سے سیاست

عبرانی زبان کا میڈیا: آج کی اقوام متحدہ کی قرارداد اسرائیل کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق، اقوام

یمنی قیدیوں کی شہادت پر صنعا حکومت کا اقوام متحدہ کو احتجاجی نوٹ

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت میں جنگی قیدیوں کی نگراں قومی

یمن دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں سے ایک کو کنٹرول کرتا ہے: اسرائیل ہیوم

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے