گلوکار علی نور کو معصوم قرار دینے پر ماہا علی کاظمی میزبان احمد بٹ پر برہم

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکارہ ماہا علی کاظمی نے حال ہی میں پوڈکاسٹ کے دوران گلوکار علی نور کو ہراسانی کے الزامات پر معصوم قرار دیے جانے پر احمد علی بٹ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے میزبان کے خلاف بھی سنگین الزامات عائد کردیے۔

گلوکار علی نور چند ہفتے قبل احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے خود پر ماہا علی کاظمی سمیت خاتون صحافی کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے معاملے پر کھل کر بات کی تھی۔

علی نور نے پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ ان کے خلاف ڈراما رچانے والی دونوں خواتین غیر معروف تھیں اور ان کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں تھی۔

علی نور نے دونوں خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کو ڈراما قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے الزامات کی وجہ سے ان کا کیریئر تباہ ہوا، انہیں کام ملنا بند ہوگیا جب کہ انہیں ہر کوئی جنسی درندہ کہنے لگا۔

ان کے مطابق اگرچہ ان کے اہل خانہ اور ان کی زندگی پر بہت زیادہ فرق نہیں پڑا لیکن دونوں واقعات کے بعد انہوں نے انڈسٹری کو خیرباد کہ دیا اور اب ان کا کسی بھی ٹی وی چینل، میوزک ہاؤس اور کسی سے بھی کوئی لینا دینا نہیں، انہوں نے وہ دنیا ہی چھوڑ دی۔

علی نور نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں میوزک کنسرٹس کے دوران جنسی درندہ کہا جانے لگا، یہاں تک کہ انہیں میشا شفیع نے بھی جنسی ہراسانی کرنے والا شخص قرار دیا، جس پر انہیں افسوس ہوا۔

علی نور پر فروری 2022 میں عائشہ بنت راشد نامی صحافی نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں جنسی درندہ قرار دیا تھا۔

بعد ازاں اپریل 2023 میں گلوکارہ ماہا کاظمی نے بھی علی طور پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

علی نور نے دونوں خواتین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان اس وقت بھی مانگی تھی جب کہ ماہا کاظمی کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا۔

احمد علی بٹ نے اپنے پوڈکاسٹ میں علی نور کی باتوں سے اتفاق کیا تھا، جس پر اب ماہا علی کاظمی نے میزبان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنے کرنے والے شخص کو معصوم قرار دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

ماہا علی کاظمی نے اپنی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ احمد علی بٹ کون ہوتے ہیں کسی ہراسانی کے الزامات کے سامنے کرنے والے شخص کو معصوم قرار دینے والے؟

انہوں نے لکھا کہ احمد علی بٹ نے محتسب اعلیٰ سندھ سے پہلے ہی جنسی ہراسانی کا فیصلہ سناتے ہوئے علی نور کو معصوم قرار دیا جو کہ باعث شرم ہے۔

انہوں نے لکھا کہ احمد علی بٹ نے روایتی مردوں والا کام کیا اور اپنے ساتھ مرد کو بچایا اور اس کی غلطیوں کو چھپانے کی کوشش کی۔

ساتھ ہی گلوکارہ نے احمد علی بٹ کے ساتھ جون 2013 میں انسٹاگرام پر کی گئی اپنی گفتگو کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے، جس میں میزبان اور ان کے درمیان مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی تھی۔

مذکورہ اسکرین شاٹ میں احمد علی بٹ کی گفتگو میں بعض نامناسب الفاظ کو پڑھا جا سکتا ہے۔

ماہا علی کاظمی نے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی کے ساتھ اپنی ذاتی گفتگو کے اسکرین شاٹس شیئر نہیں کرتیں لیکن چوں کہ مذکورہ گفتگو کے اسکرین شاٹ ان کے بیان کو مضبوط کر رہے تھے، اس لیے انہوں نے شیئر کیے۔

گلوکارہ نے لکھا کہ احمد علی بٹ جو کہ خود بھی اپنے الفاظ میں سے واضح ہو رہے ہیں کہ وہ کس طرح کے شخص ہیں، کیسے کسی دوسرے شخص کو باکردار ہونے کا سرٹیفکیٹ دے سکتے ہیں؟

مشہور خبریں۔

دمشق اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے

🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد حال ہی میں سرکاری دورے پر

اسرائیل ایک درخت کی مانند ہے جو اندر سے بوسیدہ ہے

🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی مصنف اور تجزیہ کار روجیل ایلور کے لکھے گئے

اسرائیل اور داعش کا مشترکہ ہدف شام کے بحران کو طول دینا ہے: بسام الصباح

🗓️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بسام صباغ نے اعلان کیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس: پی ٹی آئی دور میں قرض لینے والے 600 افراد کی فہرست طلب

🗓️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاکستان تحریک

افغانستان کے لوگوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے:بھارت

🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ افغانستان میں

سلمان خان کا انکشاف، کورونا نے  ہمارے  گھر کے بہت سے افراد کو متاثر کیا

🗓️ 11 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اہم  انکشاف کیا

بشریٰ انصاری نے آزادی کا صحیح مقصد بیان کر دیا

🗓️ 15 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے  گزشتہ روز یوم

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر

🗓️ 12 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے