?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں جب وہ بھارت میں کام کرنے گئے تو معروف شاعر، لکھاری و نغمہ نگار گلزار صاحب نے انہیں پہچان نہ پانے پر اظہار ندامت کیا اور کہا کہ آپ تو دکھنے میں ہی آرٹسٹ لگتے ہیں۔
عدنان شاہ ٹیپو نے حال ہی میں فیصل قریشی کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت دوسرے معاملات پر کھل کر بات کی۔
عدنان شاہ ٹیپو نے ایک سوال پر خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص قرار دیا اور کہا کہ انہیں چار بیٹیاں ہیں لیکن انہیں ایسے لگتا ہے کہ خدا نے انہیں چار مائیں دی ہیں۔
ان کے مطابق بیٹیاں انہیں ماں کی طرح ڈانٹتی بھی ہیں تو ان سے پیار بھی کرتی ہیں اور جب بیٹیاں انہیں گلے لگاتی ہیں تب انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ دنیا کے خوش قسمت ترین شخص ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ ماضی میں ایک بار انہیں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ”ڈیڑھ عشقیہ“ فلم کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا مگر ویزا نہ ملنے پر وہ وہاں نہیں جا سکے، بھارت نے انہیں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔
عدنان شاہ ٹیپو نے کہا جو ان کی قسمت میں لکھا ہے وہ ہوکر رہتا ہے، مادھوری کے ساتھ فلم نہ کرنا ان کی قسمت میں تھا۔
اداکار نے ایک اور واقعہ بتایا کہ جب انہیں کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا تو اس وقت اسٹیج سے ان کے پسندیدہ اداکار رابرٹ ڈی نیرو اتر رہے تھے، جس کی عزت کے لیے وہ اٹھے اور انہیں سلام کرنے کی کوشش کی تو انہیں دوستوں نے روکا اور کہا کہ تم بھی ایک ہیرو ہو لیکن انہوں نے دوستوں کی بات نہ مانی اور اپنے پسندیدہ اداکارہ کو دور سے ہی آںکھوں کے ذریعے سلام کیا۔
ایک سوال کے جواب میں عدنان شاہ ٹیپو نے بتایا کہ بیرون ملک جاکر کام کرنا انتہائی ذمہ داری کا کام ہوتا ہے، اس وقت ہم صرف ایک فرد نہیں بلکہ ایک ملک ہوتے ہیں اور پورے ملک کی ذمہ داری کندھوں پر ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بھارت کام کرنے گئے تو انہیں احساس ہوا کہ بطور پاکستانی ان کے کندھوں پر کتنی ذمہ داری ہے۔
عدنان شاہ ٹیپو نے بھارت کا ایک واقعہ سنایا کہ انہیں پاکستان سے کسی نے گلزار صاحب کے لیے کرتا دیا تھا اور جب وہ انہیں وہ دینے گئے تو گلزار صاحب نے ان سے دریافت کیا کہ وہ بھارت کیوں آئے ہیں اور وہ کیا کرتے ہیں؟
اداکار کے مطابق انہوں نے گلزار صاحب کو بتایا کہ وہ اداکار ہیں اور مہیش بھٹ کی فلم میں بطور مرکزی ولن کام کرنے آئے ہیں، جس پر گلزار صاحب نے انہیں دوبارہ دیکھا اور اظہار ندامت کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گلزار صاحب نے انہیں دوبارہ دیکھنے کے بعد انہیں نہ پہچان پانے پر اظہار ندامت کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو چہرے سے ہی آرٹسٹ لگتے ہیں، آپ کو کیسے میں نہیں پہچان پایا۔
عدنان شاہ ٹیپو کے مطابق بعد ازاں گلزار صاحب نے انہیں ایک ہفتے بعد کھانے کی دعوت پر بلایا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے
اگست
برطانیہ اسرائیل کے لیے کیا کر سکے گا؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: برطانوی فوج اسرائیل کی مدد کے لیے اپنی شاہی نیوی
اکتوبر
اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ ایک ضرورت ہے: الجولانی
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: دمشق کے زیر کنٹرول علاقے کے حکمران گروپ کے سربراہ
ستمبر
سعودی عرب اور انصاراللہ کے مذاکرات کہاں تک پہنچے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے مذاکراتی وفد نے ریاض
ستمبر
انگلینڈ موسم گرما کی ہڑتالوں کی تیاری میں مشغول
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر سیکڑوں سیکیورٹی اہلکار گرمیوں کی
جون
ہارن کی جگہ بم کا بٹن دبانے سے 21 داعشی اپنے ہی ہاتھوں ہلاک
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے شہر سامرا میں داعش دہشت گرد تنظیم کے کچھ
فروری
مغربی پابندیوں کا ہمیشہ الٹا اثر
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںآسٹریلوی اسٹریٹیجک پالیسی کے ایک سینٹر کا کہنا ہے کہ تاریخ
اپریل
رمضان المبارک کے دوران سعودی حکام کی جانب سے آزادی اظہار کے قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے رمضان کے مقدس مہینے میں
مئی