?️
سچ خبریں: کینیڈین خاتون کیلی ہارڈی کو ٹوتھ برش جمع کرنے کا شوق ہے اور اس شوق کی بدولت اب کیلی کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں آئے گا۔
مسی ساگا سے تعلق رکھنے والی کیلی ہارڈی 12 سال کی عمر سے ٹوتھ برش جمع کر رہی ہے، ان کے پاس ایک ہزار 618 برش ہیں۔
کیلی کا کہنا ہے کہ انہیں ٹوتھ برش سے بہت لگاؤ ہے اور وہ اب بھی طرح طرح کے ٹوتھ برش جمع کرتی ہیں، ان کے پاس مختلف کارٹون، تھیمز والے ٹوتھ برش بھی ہیں جن میں اسٹار وارز اور اسمپسن کے کردار بنے ہوئے ہیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے عملے کیلئے کیلی نے ایک بڑے جمنازیم کا رخ کیا، وہاں میزوں کی قطار پر اپنے ٹوتھ برش رکھے جس کے بعد عملے نے ٹوتھ برش گننے کا کام شروع کیا۔
پوری ٹیم کو کیلی کے جمع کئے جانے والے ٹوتھ برش کی تعداد گننے میں 40 منٹ لگے، ٹیم نے اپنی دستاویز مکمل کر کے کارروائی کیلئے ثبوت آگے روانہ کر دیئے ہیں تاہم اس کی تصدیق میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک ہزار 320 ٹوتھ برش جمع کرنے والے روس کے گریگوری فلیشر کے پاس تھا، توقع کی جا رہی ہے کہ کیلی ہارڈی اس ریکارڈ کو توڑ دیں گی۔
مشہور خبریں۔
یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا
فروری
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں متعدد گھروں کو تباہ کردیا، درجنوں کشمیری شہید اور زخمی ہوگئے
?️ 15 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان میں میں
مارچ
حج کے موقع پر سعودی عرب کی داخلی سلامتی کے شرایط
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی
عوام کو ریلیف نہ دے کر حکومت کیا کر رہی ہے؟نائب امیر جماعت اسلامی
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے
اگست
غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ایک اہم قدم
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیلی حکومت اور حماس کے
نومبر
مون سون بارشوں کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے 2300 کنال کے علاقے میں جھیل بنا دی گئی
?️ 18 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مون سون بارشوں
مئی
اگر اسرائیل حزب اللہ جنگ ہوتی ہے تو کیا ہوگا؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات
اگست
دنیا کے دیگر ممالک امریکہ کے کے موقف سے متفق نہیں ہیں: کسنجر
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے وال اسٹریٹ جرنل
مئی