?️
سچ خبریں: بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کو دبئی میں ایک ساتھ پروگرام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
نادر علی نےکپل شرما سے فون پر ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ اپنے فیس بک پیج اور انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادر علی فون پر کپل شرما سے بات کررہے ہیں۔
کپل شرما نے کہا کہ ’میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں، میں ابھی آپ کا شو دیکھ رہا تھا، آپ بہت اچھا بولتے ہیں اور بہت اچھا شو کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ ہم دونوں ایک ساتھ دبئی میں شو کریں۔‘
کپل شرما نے اپنے خاندان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق امرتسر سے ہے، انہوں نے نادر علی نے کہا کہ ’ آپ کا تعلق بھی شاید لاہور سے ہے، اصل میں میرے پردادا اور پردادا کا تعلق لاہور سے تھا، میرے والد 1915 میں امرتسر میں پیدا ہوئے تھے، اس لیے میری اس شہر سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔’
بھارتی کامیڈین نے ایک بار پھر کہا کہ ’بھائی میں واقعی میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں، ایک دن دبئی میں ملتے ہیں۔‘
کپل شرما نے کہا کہ ’ہم نے کچھ اچھی چیزیں بنائی ہیں، میں چاہتا ہوں کہ آپ بھی اس میں حصہ لیں، میرا دبئی جانے کا پلان ہوگا تو میں آپ کو کال کروں گا، اس بار دبئی میں ملتے ہیں۔‘
اس دوران نادر علی کی والدہ نے بھی کپل شرما سے بات کی، گفتگو کے دوران نادر کی والدہ نے کپل شرما کے پروگرام کی تعریف کی اور ان کی کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔
یاد رہے کہ کپل شرما کا شو ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ 2013 میں شروع ہوا، جس نے انہیں شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا، انہیں بھارت میں ٹی وی کی دنیا میں کامیڈی کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔
دوسری جانب نادر علی یوٹیوبر ہیں جو اپنے یوٹیوب پیچ پر مختلف معروف شخصیات کے ساتھ پوڈکاسٹ کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کو نیا دھچکا
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں:یہودیوں کے نئے سال کے موقع پر شائع ہونے والے اعدادوشمار
ستمبر
دنیا میں بھوک کے بحران کی سنگینی
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: 200 سے زائد غیر سرکاری تنظیموں نے عالمی رہنماؤں
ستمبر
سید حسن نصراللہ نے حالیہ تقریر میں کیا کہا؟
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی
نومبر
مقامی گیس اور ایل این جی کے شعبے میں گردشی قرضہ بہت زیادہ ہوگیا، سیکریٹری پیٹرولیم
?️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری پیٹرولیم مومن آغا نے کہا ہے کہ
دسمبر
سعودی اور اماراتی عہدہ دار امریکی اور صیہونی کارندے ہیں:الحوثی
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک الحوثی نے
فروری
حکومت کو افغان شہری کی شہریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم
?️ 15 اکتوبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے
اکتوبر
پاکستان کی جانب سے افغانستان کےلئے ادویات کی فراہمی شروع
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان دوا ساز کمپنیوں نے افغانستان کے لئے
دسمبر
لیجئے واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا فیچر
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ
جون