کپل شرما نے مجھے بتایا کہ انہوں نے کامیڈی نسیم وکی سے سیکھی تھی، علی ظفر کا دعویٰ

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ کپل شرما نے انہیں خود بتایا تھا کہ انہوں نے کامیڈی نسیم وکی سے سیکھی تھی۔

یاد رہے کہ کپل شرما بھارت کے مقبول اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ٹی وی میزبان ہیں، ان کا کامیڈی پروگرام ’کپل شرما شو‘ بھارت سمیت مختلف ممالک میں بے حد مقبول ہے۔

دوسری جانب نسیم وکی پاکستانی اسٹیج کے ایک معروف مزاحیہ اداکار، ہدایت کار اور ڈراما نگار ہیں، وہ مختلف ٹی وی چینلز کے ٹی وی پروگرامز میں مزاحیہ سیگمنٹ کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں علی ظفر نے سما ٹی وی کے عید شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب وہ کامیڈی پروگرام کپل شرما شو میں شرکت کرنے کے لیے گئے تو کپل شرما نے انہیں بیک اسٹیج میں بتایا کہ انہوں نے کامیڈی نسیم وکی سے سیکھی تھی۔

تاہم علی ظفر نے اس ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نسیم وکی نے ایک پاڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے کپل شرما سے اپنی پہلی ملاقات سمیت ان کے شو اور اس میں کام کرنے والے اداکاروں کو سراہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کپل میرا چھوٹا بھائی ہے، جب وہ میرے پاس آیا تو اس نے مجھے کھانے کی دعوت دی، ، اس ملاقات میں کپل نے کہا تھا کہ میں آپ کے درشن کرنے آیا ہوں’۔

نسیم وکی کا کہنا تھا کہ بھارتی انڈسٹری پاکستان سے بہت آگے ہے، ہمارے ملک میں 100 ہیرو، ہیروئنز نہیں ہیں، نہ ہی اتنے ڈائریکٹرز ہیں، نہ ہی ہمارے ملک میں اتنی فلمیں بنتی ہیں کہ ان کی پروموشن کے لیے اداکار ش و میں آئیں۔

کامیڈین نے کہا کہ کپل بہت باصلاحیت اور ذہین ہے اور بھارتی مواد ہم سے کہیں زیادہ بہترین ہے۔

مشہور خبریں۔

چین کی تائیوان کو دھمکی

?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت میں چین کے

آسٹریلیا کا صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ فوجی معاہدہ فاش

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی دفاعی کمپنی سے 7 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت

ٹیکس چوری روکنے کا بہترین راہ حل ٹریک سسٹم ہے: عمران خان

?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکس

صحرائے سینا یا گرین لینڈ جزیرہ؛ نقل مکانی کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: عالمی مسائل کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسیوں کا

سمندری طوفان ڈینیئل سے لیبیا میں 300,000 بچوں کی زندگی متاثر 

?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:یونیسیف نے جمعرات کو اعلان کیا کہ لیبیا میں آنے والے

مغربی ٹینک یوکرین کے لیے معجزہ نہیں کر سکتے:نیویارک ٹائمز

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے ایک تجزیے میں لکھا کہ نیٹو ٹینک جنگ

پی آئی اے نے کوئٹہ سے دبئی کی براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

?️ 3 جنوری 2022کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح

ہم پوٹن کو یوکرین میں شکست دیکھنا چاہتے ہیں: پینٹاگون

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  روسی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے