?️
کراچی (سچ خبریں) معروف گلوکار فلک شبیر کے ایک مداح کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کونسی ایک چیز ہے جس کے بغیر وہ نہیں رہ سکتے ہیں، مداحوں کی جانب سے امید کی جا رہی تھی کہ اس سوال کے جواب میں فلک شبیر اہلیہ سارہ خان کا نام لیں گے مگر فلک شبیر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا کہ ’وہ کھانے کے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں۔
فلک شبیر پاکستان نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ایک ہیں، فلک شبیر بطور گلوکار تو مشہور ہیں ہی مگر جب سے اُنہوں نے اداکارہ سارہ خان کے ساتھ شادی کی ہے ان دنوں فنکاروں کی شہرت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
ان دونوں کو شائقین ایک ساتھ دیکھنا اور ان سے متعلق جانتے رہناپسند کرتے ہیں اسی لیے دونوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اچھی خاصی فین فالوونگ بھی موجود ہے۔گزشتہ روز فلک شبیر کی جانب سے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر سوالوں جوابوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
اس دوران اُن کے ہزاروں مداحوں کی جانب سے اُن سے دلچسپ سوالات کیے گئے جن کا فلک شبیر کی جانب سے جواب دیا گیا ہے۔اس دوران اُن کے ایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا کہ اُن کا اداکار و میزبان دانش تیمور اور اداکارہ عائزہ خان کی جوڑی سے متعلق کیا کہنا ہے۔
اس کا سوال کا جواب دیتے ہوئے فلک شبیر کا کہنا تھا کہ ’ماشاءاللّٰہ، عائزہ خان اور دانش تیمور کی جوڑی بہت پیاری اور سنجیدہ جوڑی ہے۔ایک سوال کے جواب میں فلک شبیر کا اپنے پسندیدہ گانے سے متعلق بتانا تھا کہ اُن کا پسندیدہ گانا بھارتی فلم آئی، می اور میں کا ’ساجنا‘ گانا ہے جو کہ انہوں نے ہی گایا ہے۔


مشہور خبریں۔
انگلینڈ ہی تھا جس نے جولانی کو نیا روپ دیا
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: روزنامہ انڈیپنڈنٹ عربی نے ایک انگریز تنظیم کی شناخت کے حوالے
مئی
اب تک کی بڑی تبدیلی، واٹس ایپ سے دوسری ایپلی کیشن پر میسیج بھیجنا ممکن
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کی
نومبر
صیہونی حکومت کا سردار سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: امان نامی صیہونی حکومت کی فوج کی اینٹی انٹیلی جنس
دسمبر
موبائل گیم کی ورلڈ چیمپئن شپ کا اعلان ہوگیا
?️ 18 اپریل 2021نیویارک( سچ خبریں) ’کال آف ڈیوٹی‘ نے کمپیوٹر اور اسمارٹ فون پر
اپریل
وزیر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف پر اٹھائے سوال
?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کو
جون
پنجاب کے وزیر اعلی نے دو افسروں کے خلاف قانونی کاروای کرتے ہوئے انھیں ہٹا دیا ہے
?️ 30 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی
جولائی
امریکہ مخالف مظاہروں کے بعد یمنی عوام پر سعودیوں کی شدید بمباری
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:امریکہ مخالف مظاہروں کے بعد سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے
نومبر
تحریک انصاف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں
?️ 4 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) آج منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس
مئی