کبھی لڑکی کو ’لائن‘ ماری نہ کسی سے نمبر مانگا، جاوید شیخ

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی کسی لڑکی کو ’لائن‘ ماری نہ کبھی کسی لڑکی سے نمبر مانگا اور نہ ہی کبھی کسی کے ساتھ ’فلرٹ‘ کیا۔

جاوید شیخ نے حال ہی میں ’اشنا شاہ‘ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی اور زینت منگی کی طلاق کی وجہ سے ان کے بچوں شہزاد اور مومل شیخ نے کچھ مشکلات بھی دیکھیں۔

انہوں نے بتایا کہ طلاق کے وقت ان کےبچے کافی چھوٹے تھے اور طلاق کے کچھ عرصے بعد انہوں نے دوسری شادی کرلی تھی۔

جاوید شیخ کے مطابق والدین کے درمیان علیحدگی کی وجہ سے ان کے بچوں نے کچھ مشکل وقت بھی دیکھا اور مشکلات بھی برداشت کیں لیکن بعد میں ان کی بہن اور بھائیوں کے بچوں نے ان کے بچوں کا ساتھ دیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جب ان کے بچے چھوٹے تھے تو ان کی بہن اور بھائیوں کے بچے ان کے بچوں کے پاس آکر وقت گزارتے تھے، جس سے ان کے بچوں کو کافی مدد ملی۔

سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ بچوں کے بالغ ہونے اور ان کی شادیوں کے وقت انہوں نے بطور والد اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کے بچوں کی شادیاں ہونے تھیں، تب انہیں بیٹی مومل شیخ نے گھر واپس آنے کا کہا اور انہوں نے دونوں بچوں کی شادیاں خود کروائیں۔

اداکار کے مطابق انہوں نے بیٹے شہزاد شیخ اور بیٹی مومل شیخ کی شادیاں کرواکر بطور والد ذمہ داریاں ادا کیں اور انہوں نے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھا کہ وہ کسی فرد کے حقوق پر ڈاکا نہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ حقوق اللہ سمیت حقوق العباد کا بھی بڑا خیال رکھتے ہیں، وہ مذہبی شخص ہیں اور وہ راتوں کو تہجد بھی پڑھتے ہیں۔

جاوید شیخ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان پر بہت ساری خواتین فدا رہیں، بطور اداکار خواتین ان سے محبت کرتی رہیں اور ان کے پاس بہت سارے قصے ہیں لیکن وہ بتانا مناسب نہیں سمجھتے۔

اسی دوران انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ ان پر کافی ساری لڑکیاں فدا رہیں لیکن انہوں نے کبھی کسی لڑکی کو ’لائن‘ نہیں ماری اور کسی سے کبھی نمبر مانگا اور نہ کسی سے فلرٹ کیا۔

خیال رہے کہ چند ہفتے قبل فلم ساز سید نور نے بتایا تھا کہ ماضی میں ان کے، جاوید شیخ اور اداکار شاہد کے درمیان لڑکیاں پھنسانے کا مقابلہ رہتا تھا اور جاوید شیخ لڑکیوں سے شادیاں کر لیتے تھے۔

مشہور خبریں۔

اسٹاک مارکیٹ 86 ہزار 444 پوائنٹس کی بلند سطح پر

🗓️ 16 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100

عمران خان کی رہائی ملکی مسائل کے حل میں ہے، شاہد خاقان عباسی

🗓️ 7 اپریل 2025جہلم: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا

شہباز شریف اور صدر یو اے ای کا ٹیلیفونک رابطہ، جنگ بندی مفاہمت کا خیر مقدم

🗓️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے

عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور

🗓️ 1 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان

بھارتی ریسلر کی پیرس اولمپکس میں قواعد کی خلاف ورزی؛انتظامیہ کا ردعمل

🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: انڈین ریسلر انتم پنگھال کو پیرس اولمپکس کے دوران قواعد

مغرب یوکرین کو مزید جدید ہتھیار بھیجنے پر غور کر رہا ہے:فنانشل ٹائمز

🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:فنانشل ٹائمز کے مطابق ایک امریکی دفاعی عہدہ دار نے بتایا

امریکہ ترکی میں بغاوت کی تلاش میں ہے:ترک وزیر داخلہ

🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ نے ایک تقریر میں امریکہ پر ترکی

صیہونی جیلوں میں صیہونی قیدیوں پر بھی بدترین تشدد

🗓️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صیہونی قیدی نے عدالت میں رپورٹ دی کہ اسے حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے