ممبئی (سچ خبریں)اداکار کارتک آریان کو فلم دوستانہ 2 سے باہر نکال دیا گیا اور اس کی وجہ بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر کی پروڈکشن دھرما پروڈکشن نے بتائی کہ انہیں غیر پیشہ ورانہ رویےکے سبب فلم دوستانہ 2 سے باہر نکالا گیا ہے، ذرائع کے مطابق کارتک آریان نے 2019 میں فلم دوستانہ 2 کے اسکرپٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
فلم دوستانہ 2 میں کارتک آریان کے مد مقابل اداکارہ جھانوی کپورکو بھی کاسٹ کیا گیا تھا، فلم کی تیاریوں کا آغاز 2019 میں ہوا تھا تاہم کورونا کے باعث فلم کی شوٹنگ تاخیر کا باعث بنی۔اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دھرما پروڈکشن نے کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے سے انکارکرتے ہوئے فلم میں کسی اور اداکار کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ اداکار مستقبل میں بھی پروڈکشن کے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان نے 2019 میں فلم دوستانہ 2 کے اسکرپٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم تقریباً 20 دن فلم کی شوٹنگ پر کام کرنے کے بعدکارتک نے اسکرپٹ سے اتفاق کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرن جوہر کی جانب سے کارتک آریان کو انسٹاگرام پر بھی ان فولو کردیا گیا ہے تاہم کارتک اب تک کرن جوہر کو سوشل میڈیا پر فولو کیے ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا ایک اور ہیروشیما بننے والا ہے؟
اکتوبر
القسام نے دیا صیہونی حکومت کو صدی کا دھچکا
دسمبر
کیا اسرائیل نے حماس کو شکست دی ہے؟ صیہونی فوج کے جھوٹے دعووں کا پردہ فاش
اکتوبر
حکومت کا ایران، افغانستان سے پیاز، ٹماٹر کی درآمد میں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
اگست
برطانیہ کی یمن کے خلاف شرمناک حرکت
فروری
80 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کوڈ ویکسین کیسے لگے گی:
اپریل
کیا حماس اسرائیل کے ساتھ جنگ کرنے کے لیے تیار ہے؟
اگست
امریکا نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ اپنی واضح دشمنی کا ثبوت دے دیا
اپریل