ڈراما ’کیس نمبر 9‘ کے یوٹیوب ورژن سے 26ویں آئینی ترمیم اور جسٹس منصور علی شاہ کا سین حذف

?️

کراچی: (سچ خبریں) ڈراما ’کیس نمبر 9‘ کی حالیہ قسط کے یوٹیوب ورژن سے ایک اہم سین حذف کر دیا گیا ہے، جس میں 26ویں آئینی ترمیم اور جسٹس منصور علی شاہ کا حوالہ شامل تھا۔

جیو انٹرٹینمنٹ کا حساس موضوع پر بنایا گیا ڈراما ’کیس نمبر 9‘ اپنی منفرد کہانی اور عمدہ اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں کافی مقبول ہے۔

یہ ڈراما ایک عورت کی انصاف کے لیے جدوجہد کی مؤثر عکاسی کرتا ہے اور اس کی قسط نمبر 17 کے یوٹیوب ورژن سے ایک اہم سین حذف ہونے کے بعد مزید موضوعِ بحث بن گیا ہے، جس میں 26ویں آئینی ترمیم اور جسٹس منصور علی شاہ کا حوالہ شامل تھا۔

حذف کی گئی لائن آمنہ شیخ کے کردار بینش نے کہی تھی، جو صبا قمر کے کردار سحر کی وکیل ہے۔

عدالت میں جب فیصل قریشی کا کردار گواہی دے رہا ہوتا ہے تو وہ سحر کے مطلقہ ہونے اور کنواری نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اس کے کردار پر سوال اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، اس کے جواب میں بینش ایک مضبوط دلائل پر مبنی مؤثر گفتگو کرتی ہے اور جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلوں سے حوالہ دیتی ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ اور ان کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے وہ کہتی ہے کہ اگر 26ویں آئینی ترمیم پاس نہ ہوتی اور ان کے راستے میں رکاوٹ نہ بنتی، تو وہ آج اس ملک کے چیف جسٹس ہوتے۔

جواب میں مخالف وکیل مرزا غالب کا ایک شعر پڑھ کر کہتا ہے کہ پارلیمنٹ ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے اور اسی نے 26ویں ترمیم منظور کی ہے۔

وہ ناظرین جنہوں نے بدھ کی شب یہ قسط دیکھی، جن میں ڈان امیجز کی ٹیم کے ارکان بھی شامل تھے، انہوں نے یہ منظر دیکھا، لیکن جمعرات کی صبح تک چینل کے آفیشل یوٹیوب اپ لوڈ سے یہ حصہ ہٹا دیا گیا تھا۔

تاہم، ڈرامے کے رائٹر اور صحافی شاہ زیب خانزادہ نے اس سین کے غیر حذف شدہ حصے کا کلپ ایکس پوسٹ میں شیئر کیا۔

جو لوگ واقف نہیں، ان کے لیے بتاتے چلیں کہ 26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے 20 اکتوبر 2024 کو منظور کی، جس نے سپریم کورٹ کے سو موٹو اختیارات واپس لے لیے، چیف جسٹس آف پاکستان کی مدتِ ملازمت تین سال مقرر کی اور وزیراعظم کو اختیار دیا کہ وہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں سے کسی ایک کو چیف جسٹس نامزد کرے۔

اس سے قبل چیف جسٹس خودبخود سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہوتے تھے۔

26ویں ترمیم کو پی ٹی آئی اور قانونی ماہرین نے اس کوشش کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس کے ذریعے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بننے سے روکا گیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے گزشتہ ہفتے متنازع 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ سے استعفیٰ دے دیا۔

’کیس نمبر 9‘ کو پاکستان میں ریپ سے متاثرہ خواتین کے انصاف کے حصول میں درپیش مسائل کی بے باکی سے تصویرکشی پر بہت سراہا جارہا ہے۔

گزشتہ روز نشر کی گئی قسط میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلوں کا حوالہ شامل کیے جانے کو خاص طور پر تعریف ملی، خاص طور پر جسٹس عائشہ ملک کی رائے کہ کسی خاتون کے سابقہ تعلقات کا اس کے کردار یا ریپ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

مشہور خبریں۔

مسجد اقصی کو بچانے کی دعوت

?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:قدس بین الاقوامی فاؤنڈیشن نے صیہونی آباد کاروں کے ہاتھوں مسجد

عالمی عدالت میں صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی قانونی شکایت

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:دسمبر 2023 کے آخر میں جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی قانون

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے ایک اور نئی سازش شروع کردی

?️ 14 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور

ممالک امریکی سفارت کاری کے سرکاری چینلز کو نظرانداز کر رہے ہیں؛ وجہ ؟

?️ 22 مئی 2026 سچ خبریں: نیوز ایجنسی روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ

بن گوئر مسجد اقصیٰ سے متعلق اختیارات سے محروم

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ نے ایک متنازعہ فیصلے میں مسجد

جنگ بندی کو تسلیم کرنے کے پیچھے چھپی وجوہات

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: آج اسرائیل ہیوم اخبار نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو

سعودی عرب نے ایک بار پھر شام کی عرب لیگ میں واپسی کا خیرمقدم کیا

?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں

سلمان خان کی نئی ویڈیو سے مداح  تشویش میں مبتلا

?️ 30 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور شہناز گِل کے درمیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے