پہلی شادی خود سے 15 سال بڑی عمر کی خاتون سے کی تھی، شوہر ثروت گیلانی

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ سے ان کی دوسری شادی ہے، ان سے قبل انہوں نے خود سے 15 سال زائد العمر خاتون سے شادی کی تھی۔

فہد مرزا نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ثروت گیلانی سے تعلقات کے حوالے سے بھی کئی انکشافات کیے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے اور ثروت گیلانی کے درمیان نوجوانی میں ہی تعلقات استوار ہوگئے تھے لیکن پھر ان کے درمیان اختلافات ہوگئے اور اداکار انہیں چھوڑ کر چلی گئیں۔

فہد مرزا کے مطابق پہلی بار ثروت گیلانی انہیں 25 سال کی عمر میں چھوڑ کر چلی گئی تھیں، جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگئے اور خود سے 15 سال زائد العمر خاتون سے شادی کرلی، جس کے پہلے سے تین بچے تھے۔

انہوں نے پہلی اہلیہ کا نام بتائے بغیراعتراف کیا کہ اگر وہ بڑی عمر کی عورت سے شادی نہ کرتے تو وہ زندگی میں آگے بڑھ نہیں پاتے، بہت ساری چیزیں سیکھ نہ پاتے۔

ان کے مطابق جب انہوں نے زائد العمر خاتون سے شادی کی تو ان پر تنقید کی جانے لگی، انہیں نااہل اور نکما قرار دیا گیا اور ان سے متعلق کہا گیا کہ انہیں ویسے بھی ایسی ہی پارٹیاں کرنی تھیں، انہیں آگے بڑھنا ہی نہیں تھا۔

فہد مرزا کے مطابق اس وقت انہوں نے اپنے والدین کا گھر بھی چھوڑ دیا تھا اور اہلیہ کے ہمراہ ان کے گھر میں رہنے لگے تھے اور پھر انہوں نے سول ہسپتال کراچی میں ماہانہ 12 ہزار روپے پر ملازمت شروع کی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر ان کی شادی خود سے زائد العمر خاتون سے نہ ہوتی تو زندگی کے بہت سارے معاملات سیکھ نہ پاتے اور وہ پاکستان چھوڑ کر امریکا چلے جاتے لیکن انہیں پہلی اہلیہ نے بہت کچھ سکھایا، ان کی مدد کی، انہیں زندگی میں آگے بڑھانا سکھایا۔

فہد مرزا نے بتایا کہ پھر دونوں نے رضا خوشی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کی اور پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی لیکن وہ آج تک پہلی اہلیہ کے مشکور رہتے ہیں۔

اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر کی جانب سے اپنی پہلی شادی کا انکشاف کیے جانے کے بعد کئی لوگ حیران رہ گئے اور انہوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار بھی کیا۔

مشہور خبریں۔

جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔ مراد علی شاہ

?️ 30 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ

غزہ کی طبی امداد بنیادی ضروریات کو پورا نہیں کرتی

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی

عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی: اسد عمر

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ

حزب اللہ کے خوف سے صہیونی پاور کمپنی کا رد عمل

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکومت کی بجلی کمپنی

شہباز شریف، حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں 11 جون تک ضمانت میں توسیع

?️ 4 جون 2022لاہور(سچ خبریں)عدالت نے 16 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم

غیرفعال جی میل اکاؤنٹس دو دن بعد ختم کردیے جائیں گے

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: ای میل کے لیے گوگل کی جی میل کا استعمال

سعودی ولی عہد کے سلسلہ میں اسرائیل کا عجیب و غریب بیان

?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی حکام کا کہنا ہےکہ ہمارے لیے سعودی ولی عہدمحمد بن

جوبائیڈن کے پاکستان مخالف ریمارکس بھارتی میڈیا کے لیے لقمۂ تر

?️ 17 اکتوبر 2022 سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعرات کو ڈیموکریٹک پارٹی کی انتخابی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے