ٹی وی چینلز میں ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ کم ہوتی ہے، کومل میر

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ اگرچہ ان کے ساتھ کبھی ہراسانی یا کاسٹنگ کاوٌچ (کام کے بدلے سیکس) جیسے معاملات نہیں ہوئے، تاہم یہ چیزیں انڈسٹری کا حصہ ہیں جب کہ پروڈکشن ہاؤسز کے مقابلے ٹی وی چینلز میں ہراسانی کم ہوتی ہے۔

کومل میر نے حال ہی میں ’سم تھنگ ہاٹ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیریئر سمیت شوبز انڈسٹری کے دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ پاکستانی معاشرے میں اب بھی اداکاروں کی عزت نہیں کی جاتی، خواتین اداکاروں کو زیادہ غلط سمجھا جاتا ہے۔

ان کے مطابق ہمارے مذہبی عقائد کی وجہ سے اداکاری کو برا اور غلط سمجھا جاتا ہے، جس وجہ سے اداکاروں کو بھی وہ عزت اور مقام نہیں دیا جاتا جس کے وہ مستحق ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کو کوئی پیشہ نہیں سمجھا جاتا، اسی وجہ سے بینک والے اداکار بتانے پر اکاؤنٹ تک نہیں کھولتے۔

ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ کے سوال پر کومل میر نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ کبھی اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، انہوں نے کبھی اس طرح کی کسی چیز کا سامنا نہیں کیا۔

کومل میر کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا نہیں کیا لیکن وہ ایسی چیزوں سے انکار نہیں کرتیں، ایسی چیزیں انڈسٹری میں ہوتی ہیں اور متعدد افراد نے انہیں ایسی کہانیوں کا بتایا ہے۔

اداکارہ کے مطابق اپنے ساتھ ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ کے واقعات نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ انڈسٹری میں ایسی چیزیں نہیں ہوتی ہوں گی، ایسی چیزیں دیگر شعبوں کی طرح شوبز انڈسٹری کا بھی حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں متعدد افراد نے اپنے ساتھ ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ کے واقعات بتائے ہیں لیکن انہوں نے کسی کا نام نہیں بتایا۔

اداکارہ کے مطابق ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ کے زیادہ تر واقعات انفرادی لوگ کرتے ہیں، انفرادی طور پر پروڈیوسر، ہدایت کار اور اسٹائلسٹ ایسا کرتے ہیں لیکن مشترکہ طور پر ایسی چیزیں نہیں ہوتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں چھوٹے پروڈکشن ہاؤسز کے مقابلے ٹی وی چینلز اور بڑے پروڈکشن ہاؤسز میں ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ کے واقعات نسبتا کم ہوتے ہیں۔

کومل میر نے یہ بھی کہا کہ ماضی کے مقابلے اب ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ جیسے واقعات باالترتیب کم ہوتے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا اور بدنام ہونے کے خوف کی وجہ سے اب لوگ ایسی حرکتیں نہیں کرتے۔

مشہور خبریں۔

قازقستان میں بدامنی کے دوران تقریباً 4000 مظاہرین حراست میں

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:  قازق وزارت داخلہ، نووستی نے کہا کہ حالیہ دنوں کے

غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟صیہونی اپوزیشن رہنما کی زبانی

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ نے انکشاف کیا ہے

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ایس او پیز طے، 3 فوکل پرسنز مقرر

?️ 30 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں

برطانیہ اور فرانس فلسطین کو تسلیم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں

?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے کے

نابلس میں 2 فلسطینیوں کی شہادت

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی ہلال احمر نے صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے

کیا اردگان ترکی میں نئی بغاوت سے خوفزدہ ہیں؟

?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کے پانچ فوجی افسروں کی برطرفی ملک میں حالیہ

کیا امریکی عوام ٹرمپ کی کارکردگی پر مطمئن ہیں؟

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:فاکس نیوز سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی

لشکر کشی چھوڑ کر پارلیمان میں آنے پر عمر ایوب کو سراہتا ہوں، وزیر قانون

?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے