?️
سچ خبریں: شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین کی جانب سے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کو سالانہ ’پرسن آف دی ایئر‘ کی شخصیت کا اعلان کرنے کے بعد اداکار عثمان خالد بٹ نے ناگواری کا اظہار کیا ہے۔
ٹائم میگزین ہر سال دسمبر کے آغاز پر ’پرسن آف دی ایئر‘ کے اعزاز کا اعلان کرتا ہے۔
گزشتہ سال ٹائم میگزین نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا تھا اس سے قبل 2021 میں ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو یہ اعزاز بخشا گیا تھا۔
رواں سال میگزین نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کو ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔
جریدے کی جانب سے ٹیلر سوفٹ کی تصویر کو سرورق کی زینت بنایا گیا۔
اس سال ٹائم میگزین کی جانب سے ’پرسن آف دی ایئر‘ کے لیے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کے علاوہ دیگر 9 امیدواروں کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا جن میں چینی صدر شی جن پنگ، ولادیمیر پوٹن، باربی اور ہولی وڈ کے مشہور اداکار اور مصنفین شامل تھے۔
اس دوران پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ٹائم میگزین کے اعلان پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ’پرسن آف دی ائیر‘ غزہ کے صحافیوں کو قرار دینا چاہیے۔
انہوں نے رواں سال 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری مسلسل بمباری کے باعث فلسطینیوں کی ’نسل کشی‘ اور تباہی کے دوران فلسطینی صحافیوں کی بہادرانہ رپورٹنگ کو سراہا۔
انہوں نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹائم میگزین کے پرسن آف دی ائیر کا اعزاز فلسطینی صحافیوں، ڈاکٹروں اور عام شہریوں کو دینا چاہیے تھا جنہوں نے نسل کشی کے دوران ناقابل یقین ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ ’
اداکار نے 2022 میں ٹائم میگزین کی جانب سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو پرسن آف دی ائیر کا اعزاز دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ اگر یوکرین کے لیے ان کی خدمات کو سراہا جاسکتا ہے تو فلسطین کے لیے غزہ کے صحافیوں اور ڈاکٹرز کو کیوں نہیں۔
یاد رہے کہ 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد جنگ دونوں ممالک میں جنگ جیسی صورتحال اختیار کرگئی تھی اس دوران ہزاروں لوگ مارے گئے تھے۔
ٹائم میگزین نے روس کے حملےکے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے اور مشکل وقت میں عوام کی قیادت کرنے پر یوکرینی صدرکو 2022 کی بہترین شخصیت چنا تھا۔


مشہور خبریں۔
سندھ حکومت نے صدر سے کیا مانگ کی ہے؟
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: سندھ کے وزیر توانائی ناصر شاہ نے صدر آصف زرداری
اگست
واٹس ایپ چینلز دوسروں کو ٹرانسفر کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جنوری
کینٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں عمران خان کو کہاں کہاں شکست ہوئی
?️ 13 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پنجاب
ستمبر
الاقصیٰ طوفان کا 404 واں دن ؛ غزہ کی صورتحال خوفناک
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اپنے 404ویں دن میں داخل ہو گئی
نومبر
یمن کے شہر مأرب پر سعودی لڑاکا طیاروں کے شدید حملے
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی فورسز کی شاندار کامیابیوں کے بعد سعودی اتحاد کے لڑاکا
نومبر
شوٹنگ کے دوران دو اداکارائیں لڑ پڑیں، ایک دوسرے کو جوتے دے مارے، سمیع خان
?️ 23 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہےکہ
دسمبر
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب کو جاری انکوائریوں پر بریفنگ کیلئے طلب کر لیا
?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے اپنے آئندہ
جون
برطانیہ میں کورونا کی پابندیوں کا خاتمہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ برطانوی وزیر
فروری