وانی کپور نے فواد خان کے ساتھ کی گئی فلم ’ابیر گلال‘ پر پابندی پر خاموشی توڑ دی

?️

سچ خبریں: بولی وڈ اداکارہ وانی کپور نے پہلی بار پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے اور اپنی فلم ’ابیر گلال‘ پر بھارت میں پابندی عائد کرنے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ بائیکاٹ اور کینسل کلچر نہیں ہونا چاہیے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق وانی کپور نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستانی اداکار کے ساتھ کی گئی فلم پر بھارت میں پابندی پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سنسر سرٹیفکیٹ دینا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن سینسرشپ کی کوئی حد نہیں رکھی گئی، تھوڑے سے اختلافات پر بھی فلم پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ سینسرشپ کے دور میں ایک آرٹسٹ، فلم ساز یا پرفارمر کس حد تک اپنے تخلیقی کام کے نئے دائرے دریافت کر سکتا ہے، کیونکہ فنکاروں اور فلم سازوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، ان کی ایک حد مقرر کر دی گئی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب فنکار پر حد بندی عائد کی جائے تو وہ مجبور ہوتا ہے کہ انہی پابندیوں میں رہتے ہوئے کچھ نیا اور تازہ پیش کرے۔

وانی کپور نے انٹرویو میں بائیکاٹ اور کینسل کلچر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کینسل کلچر غلط ہے، محض ایک غلط بات کہنے پر بھی کینسل کرو اور بائیکاٹ کرو کی مہم شروع ہوجاتی ہے۔

اداکارہ نے فواد خان اور ’ابیر گلال‘ کا نام لیے بغیر کہا کہ انہیں کسی بھی بات پر اتنا شدید ردعمل سمجھ نہیں آتا۔

اداکارہ نے گفتگو کے دوران واضح طور پر فواد خان اور اپنی فلم ’ابیر گلال‘ کا نام نہیں لیا، تاہم ان کا اشارہ اسی طرف تھا۔

’ابیر گلال‘ کو 9 مئی 2025 کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم اپریل کے اختتام پر اس وقت پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا جب کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حملے کے دوران 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی نیوز اور شوبز ڈراما ٹی وی چینلز کے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پابندی عائد کردی تھی جب کہ اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤٹس کو بھی بلاک کردیا تھا۔

علاوہ ازیں 8 مئی کو بھارتی حکومت نے بھارت کے تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو پاکستانی ڈرامے، فلمیں، ویب سیریز اور پوڈکاسٹس دکھانے سے روک دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کے اسٹیشن سے کمائی کا فیصلہ کر لیا

?️ 11 اگست 2021لاہور ( سچ خبریں)  اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین

الجولانی کے سب وعدے جھوٹے ثابت؛ خاص طبقے کو نشانہ

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں وزارتوں سے علوی عہدیداروں کی برطرفی کی نئی لہر

مسائل کا حل سیاسی بیٹھک ہی ہے، بہت ہوگیا، اب پاکستان کو آگے بڑھنا چاہیے، بیرسٹر گوہر

?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

سفارتخانوں کا ناروا طرز عمل مزید نہیں چل سکتا

?️ 5 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستانی سفارتخانوں کو

شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی: میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی نے کہا کہ

اپنے بیٹے سے مار کھانے والے وزیر اعظم 

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی پارلیمنٹ کی ایک نمایندہ نے قابض وزیر اعظم بنیامین

اسرائیل کے ساتھ سمجھوتا نہیں ہو سکتا: الجزائر

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:الجزائر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر موسی خرفی نے منگل کے روز

پاکستان کی عالمی برادری سے انسانی حقوق کی بنیاد پر افغان عوام کی مدد کی اپیل

?️ 10 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے انسانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے