والد کا کردار ادا کرنے والے فنکاروں کی حد سے زیادہ شفقت مسئلہ بن جاتی ہے، انوشے عباسی

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ انوشے عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز سیٹ پر بعض اوقات والد کے کردار ادا کرنے والے فنکاروں کی حد سے زیادہ شفقت خود ایک مسئلہ بن جاتی ہے۔

انوشے عباسی نے حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے کئی انکشافات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی اداکاری کر رہی ہیں، چار سال کی عمر میں انہوں نے پہلی مرتبہ ایک گانے میں اداکاری کی تھی، اسی لیے سیٹ کا ماحول انہیں ہمیشہ سے گھر جیسا ہی لگا ہے۔

اداکارہ نے اپنی والدہ کے انتقال کے موقع پر درپیش مشکل وقت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت ان کی والدہ شدید بیمار تھیں، وہ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں، والدہ کے انتقال کے دن وہ سیٹ پر موجود تھیں جب گھر سے ایمرجنسی کی اطلاع ملی، اس کے باوجود انہیں اگلے دن سیٹ پر آنے کا کہا گیا۔

انوشے عباسی کے مطابق والدہ کے انتقال کے بعد بھی انہیں اور ان کی بہن جویریہ عباسی کو مسلسل فون کالز آتی رہیں، جس پر وہ نہ چاہتے ہوئے بھی سیٹ پر گئیں اور اپنا کام مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب ان کے لیے انتہائی مشکل تھا کیونکہ وہ اپنی والدہ کے بہت قریب تھیں اور ان کی پوری دنیا والدہ کے گرد گھومتی تھی، اسی وجہ سے اس صدمے کے بعد انہوں نے پروجیکٹس سے لمبے عرصے کا وقفہ لیا جو ان کے لیے بہت ضروری تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انوشے عباسی نے کہا کہ کئی بار انہیں ایسے اداکاروں کے ساتھ رومانوی مناظر کرنے پڑے جنہیں وہ پسند نہیں کرتی تھیں، بعض اوقات منظر مکمل ہونے کے بعد بھی اداکار ہاتھ نہیں چھوڑتے تھے، جس پر انہیں کہنا پڑتا تھا کہ سین مکمل ہوگیا ہے، ہاتھ چھوڑ دیں، اسی طرح سین کٹ ہونے کے بعد کئی بار اداکاروں کو کہنا پڑا کہ سین ہوگیا ہے، تھوڑا فاصلے پر ہوجائیں۔

اداکارہ نے میزبان کی اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ کئی بار سیٹ پر ہیروز کے بجائے والد کے کردار ادا کرنے والے فنکار حد سے زیادہ شفقت اور خیال رکھتے ہیں اور ان کے خیال میں اصل مسئلہ ہیروز سے زیادہ ان کرداروں کے ساتھ پیش آتا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کی قرارداد منظور کر لی

?️ 4 جون 2026سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے بالآخر ایران کے خلاف جنگ روکنے

سعودی میں سفیرِ پاکستان نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی

?️ 9 اکتوبر 2021ریاض/اسلام آباد(سچ خبریں) سفیر پاکستان بلال اکبر کا پاکستانی طلباء کو خوشخبری

عراق میں وزارت عظمی کے لئے پانچ امیدواروں کے نام زیر غور ہیں

?️ 19 نومبر 2025 عراق میں وزارت عظمی کے لئے پانچ امیدواروں کے نام زیر

جنوبی شام میں اسرائیلی جارحیت جاری/ صہیونیوں نے درعا میں ایک نوجوان شامی کو اغوا کر لیا

?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں : جولانی حکومت کی خاموشی اور بے عملی کے درمیان

معروف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی کووڈ کا شکار ہوگئیں

?️ 8 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) کووڈ کی نئی لہر نے دنیا بھر سمیت بالی

ٹرمپ کے خلاف بغاوت کا دعویٰ سنگین 

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے اٹارنی جنرل پم بانڈی نے ایک وفاقی پراسیکیوٹر

دیر الزور میں امریکی اڈے پر دھماکوں کے بارے میں متضاد خبریں

?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے شام کے دیر الزور کے شمال میں مشتبہ

غزہ میں جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے قابض حکومت کی شرط

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ امریکہ غزہ جنگ بندی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے