?️
سچ خبریں: زہران ممدانی کی بطور میئر کامیابی پر نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی ان کی تاریخی جیت پر مبارکباد پیش کی۔
امریکا کے شہر نیویارک میں زہران ممدانی تاریخ رقم کرتے ہوئے میئر کے عہدے پر فائز ہوگئے، وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد شخص ہیں۔
زہران ممدانی کا منشور سستی رہائش اور کثیرالثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تھا، جو دنیا کے مہنگے اور مصروف ترین شہروں میں سے ایک میں بے حد مقبول ہوا، انہیں 20 لاکھ سے زائد ووٹوں میں سے نصف سے کچھ زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔
ان کی انتخابی مہم سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں چلائی گئی، جس کا انداز موجودہ نسل یعنی ملی نیئلز سے مطابقت رکھتا تھا، مہم کے اختتام پر انہوں نے نیویارک کے مشہور سب وے نظام کی ایک 10 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتے نظر آئے کہ اگلا اسٹاپ، سٹی ہال۔
زہران ممدانی کی کامیابی پر انٹرنیٹ پر جشن کا سماں ہے، ان کے حامی نیویارک کے شہری ہونے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔
اس موقع پر بھارت اور پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین بھی ایک بات پر متفق نظر آئے کہ کاش زہران ممدانی ان کے بھی میئر ہوتے۔
پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی زہران ممدانی کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔
نیویارک میں مقیم اور زہران ممدانی کے دوست گلوکار علی سیٹھی نے انسٹاگرام پر بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ نیویارک میں ووٹ دیا، جو زہران ممدانی کے لیے تھا۔
میزبان شائستہ لودھی نے کہا کہ زہران ممدانی نے ثابت کیا ہے کہ اصل تبدیلی تب آتی ہے جب آپ لوگوں تک ان کی زبان میں پہنچیں اور ان کی عزت و وقار کے لیے جدوجہد کریں۔
شوبز شخصیات میں سے اداکارہ میرا نے بھی زہران ممدانی کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کو مبارکباد پیش کی۔
آسکر کے لیے نامزد فلم ساز میرا نائر کے بیٹے زہران ممدانی نے اپنی فتح کی تقریر میں بولی وڈ کا رنگ بھی شامل کیا۔
انہوں نے اپنے اہلخانہ کو اسٹیج پر بلانے سے قبل 2004 کی بولی وڈ فلم ’دھوم‘ کا مشہور ٹائٹل ٹریک بجایا۔
صحافی مہدی حسن نے زہران ممدانی کی جیت کو نسل پرستی کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے مذاق میں لکھا کہ زہران ممدانی اتنی کم عمری میں اتنے کامیاب ہوگئے ہیں کہ اب شادیوں میں آنٹیاں نوجوانوں کو مسترد کرنے کے لیے نئے معیار طے کریں گی۔
انتخابی مہم کے دوران زہران ممدانی کو نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کا سامنا بھی کرنا پڑا، امریکی صدر نے انہیں یہودی مخالف کہا، جب کہ ہاتھ سے کھانا کھانے پر بھی مذاق اڑایا گیا، ان تمام چیلنجز کے باوجود ان کی جیت کو امریکا میں مسلمانوں کے لیے ایک تاریخی موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔
تاہم، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ زہران ممدانی اپنے بلند بانگ اہداف میں سے کتنا حاصل کر پاتے ہیں، کیونکہ انہیں امریکا کے امیر طبقے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو ان کے حریف اینڈریو کومو کے حامی تھے کی مخالفت کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔
فی الحال نیویارک سمیت دنیا بھر کی نظریں امریکی سیاست کے اس نئے دور پر مرکوز ہیں، ایک ایسا دور جس میں امید ہے کہ شمولیت، برابری اور سماجی انصاف کو حقیقی طور پر سیاست میں جگہ ملے گی۔


مشہور خبریں۔
امام خامنہ ای کی تقریر کے کس حصے نے صہیونیوں کو خوفزدہ کیا؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عبرانی میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر کی
اکتوبر
غزہ میں اسرائیلی جاسوسی آلات کی دریافت
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی ذرائع نے غزہ میں اسرائیل کے جدید جاسوسی
مارچ
مزاحمت کے شعلے اپنے قائدین کے قتل سے کبھی نہیں بجھیں گے: القسام
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین
اکتوبر
صیہونی وزیر اعظم کی بائیڈن کے ساتھ ملاقات اتنی بورننگ تھی کہ بائیڈن سو گئے
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں
اگست
کورونا ویکسین لگوانے پر عفت عمر کی معذرت
?️ 7 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے اثر و رسوخ استعمال
اپریل
کاراکاس میں وینزویلا اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات
?️ 12 فروری 2026 سچ خبریں:وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسي روڈریگزی اور امریکہ کے
فروری
قیدیوں کی رہائی کے بارے میں قطر کے ساتھ سلیوان کی گفتگو
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا کہ سلیوان
جنوری
افریقی ملک نائجر میں نئے صدر کی حلف برداری سے قبل فوجی بغاوت کی کوشش، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 1 اپریل 2021نائجر (سچ خبریں) افریقی ملک نائجر میں دو روز بعد ملک کے
اپریل