?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نمرہ خان نے قیمتی رشتے ٹوٹنے کی بنیادی وجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کو بہت زیادہ دکھانا اور نمائش کرنا بھی میاں بیوی جیسے قیمتی رشتے ٹوٹنے کی وجہ کی اہم وجہ ہے۔
گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں سادگی سے نکاح کرنے والی نمرہ خان نے اپنے انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال سے گریز کیا، نمرہ خان کا سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ’ہم اس پر بات نہیں کر سکتے پلیز۔
نمرہ خان کے اس جواب پر شو کے میزبان، پاکستانی لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز نے موضوع بدلتے ہوئے نمرہ خان سے سوال پوچھا کہ اُن کے خیال میں رشتوں کی ٹوٹنے کی وجہ کیا ہے ؟ کیا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اتنی معلومات اور تصویریں شیئر کرنا درست ہے؟
جس کا جواب دیتے ہوئے نمرہ خان نے کہا کہ اُن کے خیال میں قیمتی رشتے ٹوٹنے کی وجہ ہی سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کو بہت زیادہ دکھانا اور نمائش کرنا بن رہی ہے، اپنے فیصلوں کے علاوہ دوسروں کے تبصروں پر بہت زیادہ دھیان اور انہیں اہمیت دینا ہی رشتے ٹوٹنے کی وجہ بنتی ہے۔
نمرہ خان کا کہنا تھا کہ ’آج کل کے لوگ اپنے رشتوں کی بہت زیادہ نمائش کرنے لگ گئے ہیں، اس بات پر بہت دھیان دیا جاتا ہے کہ لڑکا اتنا مشہور ہے، لڑکی اتنی مشہور ہے، دونوں کو کیمرے کا سامنے پیشے کے لحاظ سے دیکھا جاتا ہے اور اندر رشتے کا حال وہ دونوں ہی جانتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اماراتی شاہی خاندان میں قدرت کی جنگ عروج پر
?️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس سے متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان کے مابین
جولائی
پی ٹی آئی کی تحریک سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔ عرفان صدیقی
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی
جولائی
کیا امریکی حکومت گر سکتی ہے؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی نمائندوں کے درمیان وفاقی بجٹ پر اختلاف کی شدت
ستمبر
حکومت نے پی آئی اے کی فروخت میں تاخیر پر عالمی بینک کو اعتماد میں لے لیا
?️ 18 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پہلے مرحلے میں ناکامی کے بعد حکومت نے
فروری
الاقصیٰ طوفان کے بعد حماس کے اثر و رسوخ میں اضافہ
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:سی ان ان نے خبر دی ہے کہ امریکی انٹیلی جنس
دسمبر
اگر صیہونی خلل ڈالنا چھوڑ دیں تو معاہدہ ہو سکتا ہے:اسماعیل ہنیہ
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں
مارچ
برطانیہ کی روس کو دھمکی
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے دھمکی دی کہ اگر روس نے یوکرائن
دسمبر
صیہونی جیلوں میں اضافے کی وجوہات
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نئے پبلک پراسیکیوٹر گالی بھارات میارا نے مقبوضہ
ستمبر