نعمان اعجاز کی ویکسین سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل

نزندگی بدلنے کے خواہشمند لوگوں کو نعمان اعجاز کا مفید مشورہ

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے یہ پیغام ویکسین  لگوانے کے بعد عوام کے لیے جاری کیا ہے۔کورونا ویکسین ہمیں اور ہمارے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ کرے گی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نعمان اعجاز نے ویڈیو کے کیپشن میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آداب! میں تمام لوگوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی درخواست کرتا ہوں۔

اداکار نے لکھا کہ ’کورونا ویکسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرِگردش افواہوں پر اپنے کان مت دھریں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’کورونا ویکسین ہمیں اور ہمارے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ کرے گی۔‘نعمان اعجاز نے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمت فرمائے۔‘

خیال رہے کہ نعمان اعجاز سے قبل بھی پاکستان شوبز کے کئی فنکار ویکسین لگواچکے ہیں جن میں عدنان صدیقی، ایاز سمو، ندا یاسر، یاسر نواز، ماہرہ خان، فیصل قریشی، ہمایوں سعید، احمد علی بٹ، حرا مانی، بشریٰ انصاری، ارمینا خان، عفت عُمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل اور ثمینہ پیرزادہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ نے امریکی ایٹمی آبدوزوں کی حساس معلومات کو فاش کیا

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:اے بی سی نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد

?️ 24 ستمبر 2022لاہور: (سچی خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا

غزہ کی صورتحال عالمی نظام کی مکمل ناکامی ہے، سعودی وزیرخارجہ

?️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا

صیہونی غاصبوں کے جرائم مزاحمت کے تسلسل کو نہیں روک سکیں گے:جہاد اسلامی

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے

شہید الضعیف کی ایک دلچسپ کہانی

?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر

28 drown in India bus crash, many of them children

?️ 6 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

غزہ میں اللہ اکبر کی صدا / صیہونی حکومت کے خاتمے تک الٹی گنتی شروع

?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں:  شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین جو کہ علاقے کے

وزیر اعظم کا ایرانی صدر، دیگر حکومتی شخصیات کے المناک انتقال پرمنگل کے دن ملک بھر میں سوگ کا اعلان

?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے