ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرر رہی ہیں کہ انہوں نے دبئی میں شادی کر رکھی ہے جہاں اُن کی اہلیہ اور 17 سالہ بیٹی موجود ہے، اس پر انہوں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کوئی بیوی اور بیٹی نہیں ہے۔
سلمان خان نے اپنے بھائی اور اداکار ارباز خان کے ٹاک شو ’پِنچ بائے ارباز خان سیزن 2‘میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش افواہوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
دوران شو ارباز خان نے سوشل میڈیا صارف کا ایک کمنٹ پڑھا جو کہ سلمان خان کے حوالے سے تھا، کمنٹ میں صارف نے کہا کہ ’ڈرپوک سلمان خان کہاں چُھپ کر بیٹھا ہے، ہمیں معلوم ہے کہ تُم دبئی میں اپنی اہلیہ نور اور 17 سالہ بیٹی کے ساتھ ہو، آخر بھارت کے لوگوں کو کب تک بیوقوف بناؤ گے؟‘
سوشل میڈیا صارف کا کمنٹ سُننے کے بعد سلمان خان حیران ہوگئے اور پھر اپنے بھائی سے پوچھا کہ کیا میرے بارے میں بات ہورہی ہے؟ جس پر اُنہوں نے یقین دلایا کہ جی ہاں! آپ کے لیے ہی کمنٹ کیا گیا ہے۔
سلمان خان نے صارف کے کمنٹ پر سخت ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ سب بکواس ہے اور میں نہیں جانتا کہ یہ کس بارے میں بات ہو رہی ہے۔اداکار نے کہا کہ ’میری کوئی بیوی اور بیٹی نہیں ہے اور میں 9 سال کی عُمر سے گلیکسی اپارٹمنٹ میں مقیم ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میرے بارے میں پورا بھارت جانتا ہے لہٰذا مجھے کسی کو وضاحتیں دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
سینیٹ نے ریپ ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کیلئے بل کی منظوری دے دی
ستمبر
ماں کا دودھ نہ صرف بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہے
اگست
چینی آنلائن کمپنی علی بابا پر 2.75 ارب امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا گیا
اپریل
اسرائیل میں تازہ ترین رائے شماری کا تجزیہ نیتن یاہو اقتدار میں آنے سے مایوس
اکتوبر
پاکستان کی برآمدات میں مسلسل ساتویں مہینے کمی، مارچ میں 15 فیصد گر گئیں
اپریل
پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظرنیا ہدایت نامہ جاری
ستمبر
فلسطینی طلباء نے سویڈن کے توہین آمیز اقدام کی مذمت کی
جنوری
نیتن یاہو کا واشنگٹن کے دورے کا مقصد کیا ہے ؟
فروری