?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے بھارتی منہ پھٹ، متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو اسرائیلی بربریت کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنا دیں۔ کنگنا رناوت نے تمام مسلمانوں کو دہشت قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی بھی حمایت کی۔
اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلا ف زہر اُگلا گیا تھا۔کنگنا رناوت نے تمام مسلمانوں کو دہشت قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی بھی حمایت کی اور اسرائیل کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والا ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا تھا۔
کنگنا رناوت کی اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے منیب بٹ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک نوٹ شیئر کیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’یہ نوٹ دماغی بیمار کنگنا کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اب مودی، بھارتی شدت پسند جماعت آر ایس ایس اور بھارتی دیگر شدت پسند جماعتیں ہمیں دہشت گردی پر بھاشن دے رہے ہیں جو کہ خود اصل میں دہشت گرد ہیں اور مسلمانوں اور اسلام کے خلاف انتشار پھیلا رہے ہیں۔
منیب بٹ کا مزید کہا تھا کہ ’انہیں اس بات کی حیرانی ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے کنگنا کوویڈ19 کی صورتحال سے بھارت کی توجہ ہٹانے اور مسلمانوں کے خلاف بولنے کے لیے کتنے پیسے دیئے گئے ہوں گے، مودی حکومت کورونا وائرس کی صورتحال قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
منیب بٹ نے اپنے نوٹ میں کنگنا پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اسلام مذہب مختلف نہیں بلکہ اسلام ایک ہی ہے، حضرت محمد ﷺ کا اسلا م جس میں دہشت گردی تو دور کی بات جنگ میں بھی بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو مارنے کی سخت ممانعت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’حتیٰ کے ہمارے پیارے نبی ﷺ کی جانب سے درختوں کو کاٹنے اور پانی روکنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔منیب بٹ کا اپنی اسٹوری کے آخر میں کہنا تھاکنگنا رناوت کی جانب سے یہ سب صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے کہا گیا ہے، یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے کے بعد کنگنا رناوت دماغی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی تیسرے انتفاضہ سے خوف زدہ
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سابق سربراہ نے اعلان کیا کہ
نومبر
افغان سفیر کی بیٹی میری بیٹی ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اگست
بڑا نازی کون ہے، بائیڈن یا ٹرمپ؟
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے صدر نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں
جنوری
مغرب دنیا پر قبضہ کرنے کے لیے کس حد تک جا سکتا ہے؟امریکی نامہ نگار کی زبانی
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت
ستمبر
آئی ٹی برآمدات کے متعلق فیصل جاوید کا بڑا بیان
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء
جنوری
صیہونی حکومت نے جنگ میں شکست کیوں قبول کی؟
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: فینکس ایک افسانوی مقدس پرندہ ہے جس کا ذکر ایرانی،
جنوری
ترکی کی بیت المقدس کے ساتھ غداری
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر کی صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے ساتھ
اکتوبر
ہیرس کے لیے پیوٹن کی حمایت پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس بیان کہ وہ 2024
ستمبر