?️
کراچی (سچ خبریں) گلوکارہ متھیرا نے نوبل انعام یافتہ ملالہ کے ووگ میگزین کو دیے انٹرویو میں شادی کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شادی اور نکاح کی بطور سنت اہمیت بتادی۔ متھیرا نے لکھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ شادی شدہ ہونا کسی نعمت سے کم نہیں، ہاں کم عمری کی شادی یا زبردستی کی شادی کے وہ بھی خلاف ہیں، بعض اوقات شادیاں کامیاب نہیں ہوتیں لیکن شادی کرنا ایک درست عمل ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں متھیرا کے ’ووگ‘ کے سرورق کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ کا یوں ووگ کے سرورق پر آنا اچھا لگا اور آپ بہترین دکھائی دے رہی ہیں۔متھیرا نے کہا کہ ملالہ کو آنے الی نسل کو شادی کی اہمیت کے حوالے سے بتانے کی ضرورت ہے بجائے اس کے وہ شادی کی مخالفت کریں۔انہوں نے لکھا کہ ’شادی سنت ہے نا کہ کوئی جائیداد خریدنے جیسا معاملہ کہ جس میں پارٹنرشپ ہوجائے ۔
متھیرا نے لکھا کہ شادی ایک نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہے جس کا آغاز دعاؤں کے سائے میں کیا جاتا ہے۔متھیرا نے مزید لکھا کہ اگر آپ واقعی زندگی میں کسی کی شراکت کو قبول کرنے کا ارداہ رکھتی ہیں تو اسے حلال کریں اور اللہ کی رحمتوں کے سائے میں رشتہ قائم کریں۔
واضح رہے کہ کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ شادی ہی کیوں ضروری ہے؟ پارٹنرشپ بھی ہوسکتی ہے۔نوبیل انعام یافتہ سماجی رہنما ملالہ یوسفزئی نے شہرہ آفاق فیشن میگزین ’ووگ‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انٹرویو میں ملالہ نے شادی کے سوال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج تک سمجھ نہیں آئی کہ شادی کرنا کیوں پڑتی ہے۔اس بیان پر ملالہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جہاں دنیا بھر میں لوگ ان پر تنقید کررہے ہیں متھیرا بھی تنقید برائے اصلاح کرنے والوں میں شامل ہوگئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان اور صیہونی حکومت کے عرب ممالک کے ساتھ سازش
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کی کہانی کہ جس نے صیہونی حکومت کو ایک
اکتوبر
عمان کی مسجد میں دہشتگردانہ حملے پر وزارت خارجہ کا ردعمل
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے
جولائی
ترکی کے جہاز کو بحر اسود میں بم سے نشانہ بنایا گیا
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں: اینٹی وی نے آج رپورٹ کیا کہ اوڈیسا سے رومانیہ
فروری
نکی ہیلی کا 2024 کے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:مختلف رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ
فروری
غزہ جنگ میں ہمیشہ کے لیے معذور ہونے والے صیہونی فوجی
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: 3ماہ گزرنے کے باوجود غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی
جنوری
وزیر اعظم کی یورپی یونین پر شدید تنقید
?️ 6 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم کی یورپی یونین پر شدید تنقید میلسی میں جلسے
مارچ
معروف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی کووڈ کا شکار ہوگئیں
?️ 8 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) کووڈ کی نئی لہر نے دنیا بھر سمیت بالی
جنوری
نصراللہ نے صیہونیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
?️ 9 جون 2021سچ خبریں:رائے الیوم نے اپنے اداریے میں لکھاکہ لبنان میں حزب اللہ
جون