?️
کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی نااہلی سے عوام کو ماموں بنارہی ہے۔موجودہ حکومت اپنی نااہلی کو چُھپانے کے لیے اپنا موازنہ دُنیا کے دیگر ممالک سے کرتی ہے۔دنیا سے موازنہ کرنے سے پہلے ان کا رہن سہن دیکھیں۔
تفصیلات کے مطابق مشی خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’موجودہ حکومت اپنی نااہلی کو چُھپانے کے لیے اپنا موازنہ دُنیا کے دیگر ممالک سے کرتی ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’حکومت کہتی ہے کہ انگلینڈ، روس، افریقا سمیت دیگر ممالک میں بھی پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے تو میں یہاں کہنا چاہوں گی کہ پاکستان کو موازنہ ان ممالک کے ساتھ کرنے سے پہلے، اُن کا رہن سہن دیکھیں۔‘مشی خان نے کہا کہ ’ان ممالک کی تو نوکرانی بھی گاڑی میں آتی ہے جبکہ ہمارے ملک کا مینجر اپنی تنخواہ میں کس طرح اپنا مہینہ پورا کرتا ہے، یہ صرف وہ ہی جانتا ہے۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’حکومت پاکستان کو دیگر ممالک سے موازنہ کرنا بند کرے کیونکہ یہاں تو روٹی، کپڑا اور پانی تک حد سے زیادہ مہنگا ہوگیا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’موجودہ حکومت ٹی وی پر آکر ہمیں ماموں بناتی ہے اور نکل جاتی ہے۔‘مشی خان نے مزید کہا کہ ’آپ لوگ کر کیا رہے ہیں؟ آپ کو خود نہیں معلوم کہ آپ کیا کررہے ہیں، آپ صرف ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں جبکہ آپ نے اب تک خود کچھ نہیں کیا ہے۔‘


مشہور خبریں۔
صیہونی ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پریشان
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:جب کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی
مارچ
وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 22 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی
دسمبر
حکومت کا نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ
?️ 25 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اصولی طور پر نان فائلرز کیٹیگری
ستمبر
حکومتی اقدامات اور پولیو ورکرز کی محنت کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہو گا، وزیراعظم
?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیو کے انسداد
اکتوبر
کیا غزہ کی جنگ ختم ہو چکی ہے؟ اسرائیلی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی تجزیہ کار نے کہا کہ غزہ کی جنگ ختم
مئی
جنگ بندی معاہدہ فوجی ردعمل کو نہیں روک سکے گا: انصاراللہ
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: یمنی سیاسی بیورو کے رکن حزام الاسد نے کہا کہ صیہونی
اگست
اسرائیل کئی محاذوں پر لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا : سینیئر صہیونی افسر
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : اسی وقت جب صیہونی حکومت نے ایک مکمل جنگ
نومبر
امریکی فوجی اڈے یا جنسی زیادتی کیمپ
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:تقریباً ایک سال قبل پینٹاگون نے امریکی فوج میں جنسی حملوں
جولائی