🗓️
کراچی (سچ خبریں) شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا ہے کہ مسجد الاقصیٰ حملے پر سب خاموش کیوں ہیں؟انہوں نے یہ بات مقبوضہ بیت المقدس میں جاری کشیدہ صورتحال پر مایوسی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہی اور سوال اٹھایا کہ ہمارے فنکار اب اپنی آواز کیوں بُلند نہیں کر رہے؟
سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مسجد الاقصیٰ حملے کی ایک دل دہلا دینے والی تصویر شیئر کی ہے۔نور بخاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ پر اُس وقت حملہ کیا کہ جب ہمارے مسلمان بہن بھائی نماز ادا کر رہے تھے لیکن اس افسوسناک واقعے پر سب کیوں خاموش ہیں؟‘
اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’خُدا کے لیے اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے آواز اُٹھاؤ۔‘سابقہ اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے فنکار اور معروف شخصیات کیوں خاموش ہیں؟ کیوں ابھی تک کسی کا ٹوئٹ سامنے نہیں آیا؟‘
نور بخاری نے مزید کہا کہ ’خدا کے لیے آواز اُٹھاؤ ورنہ تباہی ہمارا مقدر بن جائے گی۔‘واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کئی روز سے جاری کشیدگی کے بعد رمضان کی 27 ویں شب کے موقع پر بھی عبادت کرتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے اسٹن گرنیڈز اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی جس سے تازہ جھڑپوں میں مزید 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل جمعے کو بھی 300 سے زائد فلسطینی جھڑپوں میں زخمی ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کا دوسری جنگ عظیم کے بعد سے امریکی صدروں میں غیر مقبول ہونے کا ریکارڈ
🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایک نئے گیلپ پول سے پتہ چلتا ہے کہ صدر
اکتوبر
نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی سازشوں کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
🗓️ 15 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ
اپریل
کیا صیہونی جنگی کابینہ تحلیل ہو جائے گی؟
🗓️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکام کے درمیان
مارچ
چینی بھی امام حسین کے زئرین کی خدمت میں مصروف
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:کربلا کے نزدیک چینی شہری امام حسین کے زئرین کی خدمت
ستمبر
عمران خان کی رہائی ملکی مسائل کے حل میں ہے، شاہد خاقان عباسی
🗓️ 7 اپریل 2025جہلم: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا
اپریل
کیا ترکی شام کی دلدل میں پھنس جائے گا؟
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب پر اپوزیشن
دسمبر
گہری دراڑیں؛ صیہونیوں کی سیاسی جنگ سماجی میدان میں
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی تارکین وطن کی جانب سے صیہونی سیاسی میدان میں مذہبی
جنوری
برطانیہ کی ایک بار پھر روس کو سخت پابندیوں کی دھمکی
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ ان
فروری