?️
کراچی (سچ خبریں) لاکھوں دلوں کی دھڑکن پاکستان کی معروف اورسپر اسٹار ماہرہ خان آج37 برس کی ہوگئی ہیں۔ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں کی جانب سے ان کے لئے دل کھول کر نیک تمناؤں اور خواہشوں کا اظہار کیا جا رہا ہے اس حوالے سے مداحوں نے دلچسپ ٹویٹس بھی کئے ہیں۔
یہاں ایک نظر مداحوں کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہم سفر سے شہرت حاصل کی اور پھر اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرتے ہوئے نہ صرف پاکستانیوں بلکہسرحد پار بھارت میں بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنالیا۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں ڈیبیو فلم’رئیس‘ سے دیا تھا، اس فلم میں انہوں نے بھارتی فلم نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ بڑی اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائےتھے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ماہرہ خان کے انٹرویو سے لیا گیا ایک مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے، اس ویڈیو میں ماہرہ خان اپنے بیٹے کے ساتھ مضبوط اور گہرے تعلق سے متعلق بات کر رہی ہیں۔ماہرہ خان کا وائرل کلپ میں بتانا ہے کہ’اُن کا بیٹا اذلان اُن کا بہت خیال رکھتا ہے، شوٹنگ سے جب وہ تھکی ہاری گھر پہنچتی ہیں تو اذلان اُن کے پاؤں دباتا ہے۔‘
ماہرہ خان کا مزید بتانا تھا کہ ’اذلان اُن سے بہت محبت کرتا ہے، وہ جب بھی اذلان کو گھر میں نظر آ تی ہیں وہ اُن سے گلے لگانے کو کہتا رہتا ہے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کی2007ء میں علی عسکری کے ساتھ شادی ہوئی تھی جو کہ محض 8 سال بعد 2015ء میں ختم ہو گئی تھی۔ماہرہ خان اور علی عسکری کا بیٹا اذلان عسکری بھی ہے جو کہ ماہرہ خان کی کفالت میں ہے۔اُن کے سابق شوہر علی عسکری نے 2017ء میں دوسری شادی کرلی تھی جبکہ اس خبر نے ماہرہ خان کو بے حد افسردہ کر دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
فرانس کو سیکورٹی کے مسائل کا سامنا
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:180 ڈگری کے موڑ میں جب سے موجودہ حکومتوں نے گزشتہ
اکتوبر
سردیوں میں غزہ کے مہاجرین کی مشکلات؛ ہزاروں خیمے سیلاب کی نذر
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے دفاع مدنی کے مطابق شدید سردی کے باعث مہاجرین
جنوری
تجربہ کار ٹیم اپنے تجربے کے ساتھ ملکی معیشت اور عوام کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے:پرویز الہیٰ
?️ 16 جون 2022لاہور (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ میں ریلیف تو
جون
مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ تسلیم، مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری
?️ 27 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ
دسمبر
?️ 7 مارچ 2022(سچ خبریں)لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس، جہانگیر ترین کے
مارچ
سردیوں میں گیس کی فراہمی کے لئے تیار کی گئی ہے
?️ 14 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی
نومبر
یوروپی یونین نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کردیا
?️ 1 مئی 2021برسلز (سچ خبریں) یوروپی یونین نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب
مئی
اسرائیلی میڈیا کا یمن کے خلاف ایک نیا دعویٰ
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت نے
اپریل