ماریہ بی اور ترک ماڈل نے ایک دوسرے کو ہرجانے کے نوٹسز بھجوا دیے

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اور ترکیہ کی ماڈل ترکان آتائے نے ایک دوسرے کے خلاف سنگین الزامات عائد کرنے کے بعد اب ایک دوسرے کو ہرجانے کے نوٹسز جاری کردیے۔

ترک ماڈل ترکان آتائے نے چند روز قبل اپنی ویڈیو میں بتایا تھا کہ کہ ماریہ بی نے انہیں ترکیہ میں کیے جانے والے فوٹوشوٹ کی مکمل ادائیگی نہیں کی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے ماضی میں بھی ماریہ بی کے ساتھ کام کیا تھا لیکن اس وقت انہوں نے فیشن ڈیزائنر سے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا تھا لیکن میں کیے جانے والے فوٹوشوٹ کا انہیں معاوضہ دیا جانا تھا جو کہ انہیں تاحال مکمل نہیں ملا۔

ترکان آتائے نے بتایا تھا کہ 2025 کے آغاز میں ماریہ بی نے ترکیہ میں فوٹوشوٹ کروایا، جس کے مکمل انتظامات انہوں نے کیے، شوٹنگ سے لے کر ویڈیو ایڈیٹنگ تک تمام کام انہوں نے دیکھا اور انہوں نے کام سے پہلے ماریہ بی کو معاوضے کی رقم بھی بتائی جس پر فیشن ڈیزائنر مطلوبہ رقم دینے پر رضامند بھی ہوئیں۔

ترکیہ کی ماڈل کے مطابق شوٹ کو چند ماہ گزر جانے کے باوجود انہیں معاوضے کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی، انہیں پہلے آسرے دیے گئے لیکن بعد میں ان کے میسیجز کا جواب تک نہیں دیا گیا۔

ان کے الزامات پر ماریہ بی نے تسلیم کیا تھا کہ ان کی مینیجر کی غلطی کی وجہ سے ترک ماڈل کو ادائیگی کا معاوضہ دینے میں تاخیر ہوئی لیکن اس پر الزامات لگانے کی ضرورت نہیں تھی۔

بعد ازاں ماریہ بی نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ انہوں نے ترک ماڈل کو تمام رقم کی ادائیگی کردی اور اب الزامات لگانے پر انہوں نے ترکیہ کی ماڈل کو ہرجانے کا نوٹس بھی جاری کردیا۔

ماریہ بی نے الزامات عائد کرنے پر اپنی وکیل خدیجہ صدیقی کے ذریعے ترکان آتائے کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس میں انہوں نے ترکیہ کی ماڈل سے نوٹس ملنے کے بعد 14 دن کے اندر ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور معافی نامہ بھی جاری کرنے کا کہا۔

نوٹس میں ترکان آتائے کو کہا گیا ہے کہ ان کی جانب سے معافی نہ مانگے جانے پر انہیں 10 کروڑ ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب ترکیہ کی ماڈل نے بھی اپنے پاکستانی وکیل رانا انتظار کے توسط سے ماریہ بی کو 8 ہزار امریکی ڈالرز کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

ترکان آتائے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ماریہ بی نے ان کے ایک ہزار ڈالر ادا کرنے ہیں جب کہ دو ہزار امریکی ڈالر قانونی فیس کی ادائیگی ہے جب کہ 5 ہزار امریکی ڈالر انہیں ذہنی طور پر پریشان کرنے کا ہرجانہ ہے۔

دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو نوٹسز بھجوانے کی تصدیق کی، تاہم تین دن گزر جانے کے باوجود دونوں نے نوٹسز ملنے کی تصدیق نہیں کی۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن نے ایران کے خلاف قومی ایمرجنسی کو ایک سال کے لیے بڑھا دیا

?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی دوپہر امریکی کانگریس کو

اسلام آباد: شہری علاقوں میں 100 گرام روٹی کی قیمت 18 روپے مقرر، تحریری فیصلہ جاری

?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ اور

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو

پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کمی

?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ترسیلات زر اور برآمدات دونوں میں کمی کے بعد،

اسرائیل فوری طور پر اپنے حملے بند کرے

?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے اس ہفتے کے روز سے الاقصیٰ طوفان

حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی: وزیراعظم

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انصاف کی

تربیلا ڈیم میں بڑے آبی ریلے کے داخل ہونے کا امکان، خطرے کی گھنٹی بج گئی

?️ 22 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) ملک کے سب سے بڑے آبی ذخیرے تربیلا ڈیم

نصف روسی گیس خریدار روبل میں ادائیگی کرنے پر راضی

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوآک نے آج کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے