قبرستان میں فوٹوشوٹ کروانے پر ماریہ بی نے صارفین سے معافی مانگ لی

?️

بھاولپور: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی  کی جانب سے حال ہی  قبرستان میں فوٹو شوٹ کی پوسٹ شیئر کی گئی ، جسے  سوشل میڈیا پر شدید نتقید کے بعد ہٹادیا گیا۔ 

حال ہی میں پاکستان کی معروف ڈیزائنر ماریہ کے برانڈ کی جانب سے خواتین کے نئے کلیکشن کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  برہمی کا اظہار کیا گیا۔ جس کے بعد ماریہ بھی نے اس متنازعہ پوسٹ کو ہٹا کر  پوسٹ پر معافی مانگی اور لکھا کہ  "انہیں اندازا نہیں تھا کہ اس فوٹو شوٹ سے کسی کی دل آزاری ہوگی”۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی بہاولپور کے شاہی قبرستان میں فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔بہاولپور کے حکمران نواب عباسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا صارف نے ماریہ  کے برانڈ کے فوٹو شوٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ ان کے نانا کی قبر کا احاطہ ہے جس پر ماریہ بی کی ماڈل ر قص کر رہی ہے”۔

 مذکورہ صارف نے عباسی خاندان کے قبرستان میں فوٹو شوٹ کرنے پر ماریہ بی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا صارفین اس پوسٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ” ماریہ بی عام طور پر اسلامی روایات اور شرعیت پر آواز اُٹھاتی ہیں اور اسلامی نظام نافذ کرنے پر زور دیتی ہیں مگر انہیں اپنے ہی برانڈ کے فوٹو شوٹ قبرستان میں کرواتے ہوئے شرم نہیں آتی”۔

 ایک اور صارف نے کہا کہ "ٹرانسجینڈرز اور ایل جی بی ٹی کے خلاف ماریہ بی  پرُزور مذمت کرتی ہیں تاہم انہیں یہ خیال نہیں آتا کہ وہ قبرستان میں اپنی ماڈلز سے رقص کروا رہی ہیں”۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات میں گرفتاری رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 16 مئی 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کوٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان

ہمیں امید ہے کہ امریکہ وینزویلا کے ارد گرد کشیدگی بڑھانے سے باز رہے گا: روس

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی وزرات خارجہ نے جمعرات کے روز جاری ایک بیان

شام میں مغربی ممالک کے جرائم

?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے ، بین الاقوامی

عراق کے ایک نئے میزائل کی نقاب کشائی

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:المیادین نیوز نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ عراقی مزاحمت نے

پاکستان کی سفارتی تاریخ کا منفرد لمحہ؛ اقوام متحدہ میں دو مستقل مندوب

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کی سفارتی تاریخ میں پہلی بار، اقوام متحدہ میں

کورونا کے بڑھتے کیسز پر وزیراعظم عمران خان کا اظہار تشویش

?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں کورونا وائرس

ہم سب کے ذمہدار نہیں ہیں: میکرون

?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں فرانسیسی صدر ایمانوئل

بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا

?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے