?️
بھاولپور: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب سے حال ہی قبرستان میں فوٹو شوٹ کی پوسٹ شیئر کی گئی ، جسے سوشل میڈیا پر شدید نتقید کے بعد ہٹادیا گیا۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف ڈیزائنر ماریہ کے برانڈ کی جانب سے خواتین کے نئے کلیکشن کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔ جس کے بعد ماریہ بھی نے اس متنازعہ پوسٹ کو ہٹا کر پوسٹ پر معافی مانگی اور لکھا کہ "انہیں اندازا نہیں تھا کہ اس فوٹو شوٹ سے کسی کی دل آزاری ہوگی”۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی بہاولپور کے شاہی قبرستان میں فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔بہاولپور کے حکمران نواب عباسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا صارف نے ماریہ کے برانڈ کے فوٹو شوٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ ان کے نانا کی قبر کا احاطہ ہے جس پر ماریہ بی کی ماڈل ر قص کر رہی ہے”۔
مذکورہ صارف نے عباسی خاندان کے قبرستان میں فوٹو شوٹ کرنے پر ماریہ بی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا صارفین اس پوسٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ” ماریہ بی عام طور پر اسلامی روایات اور شرعیت پر آواز اُٹھاتی ہیں اور اسلامی نظام نافذ کرنے پر زور دیتی ہیں مگر انہیں اپنے ہی برانڈ کے فوٹو شوٹ قبرستان میں کرواتے ہوئے شرم نہیں آتی”۔
ایک اور صارف نے کہا کہ "ٹرانسجینڈرز اور ایل جی بی ٹی کے خلاف ماریہ بی پرُزور مذمت کرتی ہیں تاہم انہیں یہ خیال نہیں آتا کہ وہ قبرستان میں اپنی ماڈلز سے رقص کروا رہی ہیں”۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کو تسلیم کرنے پر اقوام متحدہ کے ارکان کا ردعمل
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ارکان نے فلسطین کی آزاد ریاست کے
مئی
العروری کے خون کا بدلہ قدس کی آزادی
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:اسامہ حمدان نے کہا کہ قابض حکومت کی فوج کی ناقابل
جنوری
اسرائیلی حملہ میں صہیونی قیدیوں کا ایک محافظ ہلاک
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: کتائب القسام کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ
اگست
امریکہ میں ایک نیا سیاسی اور سکیورٹی بحران
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:حساس فوجی آپریشن کی معلومات کا غیر محفوظ اور غیر
اپریل
اسرائیل کی پالیسیاں واضح ہیں،فلسطینی ملک نہیں بننے دیں گے :صہیونی وزیر
?️ 16 نومبر 2025 اسرائیل کی پالیسیاں واضح ہیں،فلسطینی ملک نہیں بننے دیں گے :صہیونی
نومبر
سوتے ہوئے بھی آنکھیں کھلی رکھنا؛صیہونی اخبار کا صیہونیوں کو مشورہ
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر
فروری
تل ابیب کو حماس کی نئی فوج سے خوف کیوں ہے؟
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: بڑے پیمانے پر حملے اور قتل و غارت بیکار ہے۔
جولائی
پی ٹی آئی ریڈ زون میں داخل ہو کر احتجاج کی کوشش نہ کرے: رانا ثناءاللہ
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خبردار
اگست