فیکٹ چیک: پہلگام واقعے سے متعلق ہانیہ عامر کی وائرل پوسٹ جھوٹی ہے۔

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے واضح کیا ہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پہلگام واقعے سے متعلق ان کے نام سے منسوب پوسٹ جھوٹی ہے، انہوں نے ایسی کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ انہوں نے اس طرح کی کوئی من گھڑت اور نفرت پر مبنی پوسٹ نہیں کی، ان کے مداح اور پرستار ان سے منسوب کسی بھی چیز یا پوسٹ کی تصدیق کے بعد اس پر یقین کریں۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے پہلگام واقعے سے متعلق پوسٹ نہیں کی، یہ وقت سیاست اور ایک دوسرے پر الزام لگانے کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کے درد کو سمجھ کر حقائق کی جانب بڑھنے کا ہے۔

ہانیہ عامر نے لکھا کہ پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کے نقصان کا درد حقیقی ہے اور اس درد کو وہی سمجھتا ہے جو اس سے گزرا ہو، ان کی ہمدردیاں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ لیکن حملے کو جواز بنا کر دوسرے پر الزام تراشی کرنا درست بات نہیں، معاملے کی حساست کو دیکھتے ہوئے شواہد کی بنیاد پر بات کی جانی چاہیے، کسی پر الزام لگانا نفرت کو بڑھا سکتا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کی کوئی قومیت یا فرقہ نہی ہوتا لیکن ایسے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دے کر، ایک دوسرے کے ساتھ حقائق کے ساتھ بات کرکے کشیدگی کم کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر کے نام سے انسٹاگرام پوسٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہوا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت پہلگام میں ہونے والے واقعے کی سزا عام پاکستانیوں کو نہ دے۔

پوسٹ کے الفاظ اور جملوں سے ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ ہانیہ عامر کے الفاظ اور خیالات نہیں، پوسٹ میں واضح طور پر پہلگام حملے کے الزامات پاک فوج، پاکستان اور اسلامی مذہبی تنظیموں پر لگائے گئے تھے۔

علاوہ ازیں ہانیہ عامر کے نام سے وائرل پوسٹ کے اسکرین شاٹ میں نظر آنے والی پروفائل تصویر سے بھی واضح ہوتا ہے کہ وہ ہانیہ عامر کی جانب سے کی گئی پوسٹ نہیں۔

تاہم اس باوجود خصوصی طور پر بھارتی سوشل میڈیا نے اداکارہ کی پوسٹ کو وائرل کیا، جس سے اداکارہ کے مداحوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی لیکن اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ وائرل پوسٹ انہوں نے نہیں کی، وہ جھوٹی ہے۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ پر اب تک کی بڑی تبدیلی، ایک ساتھ دو اکاؤنٹ چلانا ممکن

🗓️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

مغربی کنارے پر صہیونیوں کے ڈرون حملے میں 10 فلسطینی نوجوان شہید

🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی ذرائع کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کے ڈرون

Classic green juice that can help your skin heal more quickly

🗓️ 27 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

بے دخل کیے جانے والے غیر ملکی خاندان کو 50 ہزارسے زیادہ نقدی لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر داخلہ

🗓️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا

پاک ترک دفاعی تعاون

🗓️ 26 جنوری 2021برادر مسلم ملکوں پاکستان اور ترکی کے درمیان بیشتر علاقائی اور بین

پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں دراڑ پڑنے لگی

🗓️ 3 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں

کینیڈا میں بڑے پیمانے پر بچوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت کا سلسلہ جاری

🗓️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:میڈیا نے بریٹش کولمبیا کے علاقہ میں مقامی کینیڈا کے بچوں

سوکوتری یمن میں صیہونیوں کی جولان کی پہاڑیاں

🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:  یمن کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ سوکوتری کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے