🗓️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے اپنے ٹی وی گیم شو میں اداکارہ ثنا جاوید کو مزید لڑکا تلاش نہ کرنے کا طعنہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ثنا جاوید حال ہی میں عدنان صدیقی کے ہمراہ فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں شریک ہوئیں۔
ماضی میں بھی ثنا جاوید متعدد بار مذکورہ شو میں شرکت کر چکی ہیں جب انہیں ماضی میں شادی سے قبل شعیب ملک کے ہمراہ بھی اسی شو میں دیکھا جاتا رہا تھا۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک کو ایک ساتھ گیم شو میں بلانے کے بعد ہی ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے اور بعد ازاں دونوں نے پہلی شادیاں طلاق پر ختم کرکے ایک دوسرے سے شادی کرلی تھی۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک کے درمیان تعلقات کا طعنہ فہد مصطفیٰ کو دیا جاتا رہا ہے اور اب انہوں نے اپنے گیم شو میں مذاق میں اداکارہ کو بھی ایسا ہی طعنہ دیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گیم شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران جب فہد مصطفیٰ نے ثنا جاوید کو کھیل کے لیے پنڈال میں بیٹھے لوگوں میں سے چند لڑکوں کو بلانے کا کہا تو اداکارہ نے کہا انہیں لڑکے نظر نہیں آ رہے۔
اداکارہ کی بات پر فہد مصطفیٰ نے انہیں پنڈال میں بیٹھے لڑکے دکھائے اور پھر انہیں طعنہ بھی دیا کہ وہ اداکارہ کے لیے لڑکے نہیں نکالیں گے۔
فہد مصطفیٰ نے ثنا جاوید کو نام لے کر کہا کہ وہ اب مزید ان کے لیے لڑکے نہیں نکالیں گے، ایک بار وہ ان کے لیے لڑکا نکال چکے ہیں۔
ٹی وی میزبان کی بات پر ثنا جاوید نے مسکراکر میزبان کا بازو پکڑ کر انہیں مروڑا اور ان دونوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور یہ بھی لکھا کہ ثنا جاوید کو کیوں پروگرام میں بلایا گیا؟
بعض افراد نے لکھاکہ اب فہد مصطفیٰ ساری عمر ثنا جاوید کو ایسے ہی طعنے دیتے رہیں گے۔
کچھ افراد نے ثنا جاوید کو دوسروں کے گھر توڑنے والی خاتون قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ انہیں زہر لگتی ہیں، انہیں پروگرام میں بلانا ہی نہیں جانا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کا نیا میزائل؛ روئٹرز کی زبانی
🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: روئٹرز خبر رساں ادارے نے بدھ کی رات خطے میں
نومبر
درجنوں صہیونی آباد کاروں کا مسجد اقصی پر حملہ
🗓️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:درجنوں صہیونی آباد کاروں نے ایک نامعقول حرکت کرتے ہوئے مسجد
جنوری
پہلی بار 9 لاکھ سے زائد ویکسینیشن کا ریکارڈ
🗓️ 31 جولائی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد
جولائی
ایران اور پاکستان خطے میں غیر ملکی مداخلت کے مخالف
🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون کے میدان میں اپنے
اگست
پیرس اولمپکس اختتام پذیر
🗓️ 12 اگست 2024سچ خبریں: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری کھیلوں کا سب سے
اگست
شام عراق سرحد پر دہشت گردی کی امریکی سازش
🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:ایک عراقی سکیورٹی ماہر نے کہا کہ شام عراق سرحد کے
فروری
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر سیف اللہ نیازی کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا
🗓️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے
اکتوبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کا 1965 کی جنگ کے شہدا ءکو خراج عقیدت
🗓️ 5 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے 1965 کی پاک
ستمبر