فلم سازوں سے درخواست ہے کہ اب پاکستان مخالف کردار نہ دیے جائیں، شمعون عباسی

?️

کراچی: (سچ خبریں) فلم ساز، پروڈیوسر، لکھاری اور اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان مخالف کردار ادا کرکے تھک چکے ہیں اسی لیے اب وہ فلم سازوں کو درخواست کرتے ہیں کہ انہیں پاکستان مخالف کردار نہ دیے جائیں۔

شمعون عباسی نے جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

دوران پروگرام ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں ہی معروف گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ نیلم منیر کو متعارف کرایا جب کہ ہمایوں سعید کی کامیابی میں بھی ان کا کردار رہا ہے۔

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ اصل میں وہ لکھاری اور ہدایت کار ہی ہیں لیکن نئی نسل انہیں بطور اداکار جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اداکاری شروع نہیں کی تھی، تب بطور ہدایت کار انہوں نے کئی چہرے متعارف کرائے اور اچھے ہدایت کار کی یہی خاصیت ہوتی ہے کہ وہ نئے چہروں کو دیکھتے ہی ان کی شخصیت کو سمجھ جاتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کی شوٹنگ مکمل ہوچکی، اب اس کی ریلیز کا انتظار ہے۔

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ چوں کہ ’ڈھائی چال‘ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر بنائی گئی ہے، اس لیے بعض اداروں سے اس کی ریلیز کی اجازت درکار ہے اور انہیں امید ہے کہ اسے جلد نمائش کی اجازت مل جائے گی۔

ان کے مطابق ’ڈھائی چال‘ لوگوں کو بہت پسند آئے گی، فلم کی تمام ٹیم نے محنت کی ہے اور اس کی کہانی بھی بہت اچھی ہے۔

اداکارہ میرا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان میں کوئی ڈرامے بازی نہیں، وہ جیسی ہیں، ویسی ہی باتیں کرتی ہیں، ان سے متعلق بعض لوگ غلط باتیں بھی پھیلاتے ہیں۔

شمعون عباسی نے شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں ہر بار شادی کے لیے اس لیے خواتین مل جاتی ہیں کیوں کہ وہ نکاح پر یقین رکھتے ہیں، انہیں گرل اور بوائے فرینڈز کے کلچر پر یقین نہیں۔

انہوں نے اپنی تیسری اہلیہ شیری شاہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ دونوں نے فلم ’دُرج‘ میں کام کیا تھا۔

انہوں نے شیری شاہ کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں باقی تمام اداکاراؤں سے بہترین اداکارہ قرار دیا اور انکشاف کیا کہ فلم ’دُرج‘ کے دوران انہوں نے حقیقت میں اپنے بال منڈوائے تھے، یعنی وہ گنجی ہوئی تھیں جب کہ انہوں نے کردار کے لیے اپنا وزن بھی 25 کلو بڑھایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شیری شاہ کے بال کمر کے نیچے تک تھے جب کہ وہ ماڈلنگ میں رہنے کی وجہ سے دبلی پتلی تھیں مگر انہوں نے فلم کے کردار کے لیے وزن بڑھایا اور بال منڈوائے۔

ان کے مطابق ان کی اہلیہ دراز قد ہیں اور ان کا قد 5 فٹ 11 انچ ہے لیکن وہ اداکاری کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہوتی ہیں۔

فلموں میں منفی کردار ادا کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان سے ہی کیوں پاکستان مخالف کردار کروائے جاتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ بطور اداکار انہیں ہر طرح کے کردار ادا کرنے چاہئیے لیکن ان سے اتنے پاکستان مخالف کردار کروائے گئے ہیں جس پر اب ملک کے بعض اداروں کی جانب سے انہیں فون بھی آنے لگے ہیں۔

شمعون عباسی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے پاکستان مخالف کردار دیکھ کر کہیں انہیں پڑوسی ملک سے فون نہ آجائے کہ آپ پاکستان میں کیا کر رہے ہیں، آپ ہمارے ہاں آجائیں۔

اداکار نے کہا کہ وہ ملک دشمن کردار ادا کرکے تھک چکے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے فلم سازوں اور پروڈیوسرز سے درخواست کی کہ اب انہیں پاکستان مخالف کردار نہ دیے جائیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا پہلا چیلنج ایران کا سامنا ہے: گینٹز

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے اس حکومت

کیا اسرائیل عنقریب ٹکڑوں میں بٹنے والا ہے،موساد کے سابق سربراہ کیا کہتے ہیں؟

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: موساد کے سابق سربراہ نے ایک کالم میں لکھا ہے

امیرعبداللیہان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:   ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے

برطانوی وزیر دفاع کا نیتن یاہو کے خلاف بیان

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر دفاع نے آج ایک انٹرویو میں صہیونی وزیر

پاک۔افغان بارڈر پر سرحد پار سے بلااشتعال فائرنگ پر افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے گزشتہ روز چمن اسپن بولدک کے

غزہ میں اسرائیلی جاسوس کو خصوصی مشن کے ساتھ دی گئی پھانسی 

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی فوج کے ایک جاسوس

آئین و قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر پنجاب

?️ 20 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا ہے کہ

صیہونیوں کی سخت بندشوں کے سائے میں فلسطینی انتخابات کا انعقاد

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر، جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے