فلسطین میں قتل عام پر کبھی نہیں بولے، پہلگام پر افسوس کر رہے ہیں، مشی خان کی شوبز شخصیات پر تنقید

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے پر پاکستانی شوبز شخصیات کی مذمت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستانی شوبز شخصیات فلسطین میں جاری قتل عام پر خاموش کیوں رہتی ہیں؟

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے پہلگام واقعے پر اظہار افسوس کے پیغامات جاری کرنے والی پاکستانی شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی شوبز شخصیات کو درد جاگ رہا ہے، انہیں بھارتیوں سے محبت ہو رہی ہے لیکن یہی لوگ پاکستان میں ہونے والے واقعات پر کچھ نہیں بولتے۔

انہوں نے ہانیہ عامر اور فواد خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خوشامد کی خاطر پہلگام واقعے پر فوری مذمت کی لیکن انہوں نے کبھی فلسطین میں جاری قتل عام پر نہیں بولا اور یہ کہ انہیں پاکستان میں ہونے والے واقعات بھی نظر نہیں آتے۔

انہوں نے دیگر شوبز شخصیات کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں شرم دلانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارتی صحافی اور ٹی وی میزبان پہلگام واقعے کے بعد ہمیں برا بھلا کہ رہے ہیں، دوسری طرف ہم ان سے اظہار محبت کر رہے ہیں۔

مشی خان نے کہا کہ انسانیت کی قدر کرنا اچھی بات ہے، ہر المناک واقعے پر بات کی جانی چاہیے لیکن ہم پاکستانی اپنی عزت نفس مجروح کرتے ہیں، ہماری شخصیات کبھی فلسطینی قتل عام پر نہیں بولتیں لیکن اب پہلگام واقعے پر بول رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ بھی نہیں ہونا چاہیے اور اس طرح کے اعلانات اور پابندیاں ہمیں نافذ کرنی چاہیے، یہ سب کام بھارت کیوں کرتا ہے؟ ہم کیوں نہیں کرتے؟ ہم بھی ایٹمی طاقت ہیں، ہمیں پہل کرنی چاہیے۔

انہوں نے شوبز شخصیات، کرکٹ بورڈ اور حکومت کو اپنی خود مختاری کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ پابندی کے اعلان بھارت کی جانب سے نہیں ہماری طرف سے ہونے چاہیے، ہمیں ڈرنا نہیں چاہیے، ہم بھی غیرت مند اور ایٹمی قوت ہیں۔

خیال رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد فواد خان، ہانیہ عامر، ماہرہ خان، فرحان سعید، ماورا حسین اور دیگر شوبز شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا تھا۔

پاکستانی شوبز شخصیات فلسطین کے قتل عام پر بھی بات کرتی آئی ہیں جب کہ وہ ملک میں ہونے والے واقعات اور حادثات پر بھی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

بلنکن کا پومپیو اور دیگر امریکی حکام کی جان کو خطرہ ہونے کا الزام

?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کل منگل ایک بیان

پاکستانی کرنسی نے رواں ہفتے کے اختتام پر بہترین کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا

?️ 8 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی کرنسی نے رواں ہفتے کے اختتام پر بہترین

ریاست کسانوں کے لیے سوتیلی ماں بن چکی ہے، صدر کسان اتحاد

?️ 18 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ

فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا

?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن کواس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز

کالعدم تنظیم کا احتجاج جاری، حکومت پنجاب کا اہم فیصلہ

?️ 28 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) کالعدم تنظیم کا  احتجاج جاری ہے جس کے بعد

یمن کی بندرگاہ راس عیسی پر امریکی حملہ؛ 74 شہید، 171 زخمی

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے مغربی

بھارتی مسلمانوں کے لیئے زمین تنگ، مندر کی تعمیر کے لیئے مسلمانوں کے گھر ویران کردیئے گئے

?️ 5 جون 2021لکھنئو (سچ خبریں)  بھارت میں مسلمانوں پر آئے دن زمین تنگ کی

آگے بڑھنے کیلئے ایکسپورٹ میں اضافہ ضروری ہے: عمران خان

?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے