🗓️
کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں ظلم اور نسل کشی ہورہی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ نہیں نسل کشی ہے۔ روزانہ معصوموں کا خون بہتا دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔
اداکارہ کبریٰ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس فلسطینی جھنڈے کے رنگ کی کچھ تتلیاں اڑتی نظر آرہی ہیں۔اداکارہ کبریٰ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’روزانہ اٹھتے ہی، خونریزی کی ویڈیوز اور معصوموں کا خون بہتا دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے، یہ جنگ نہیں ہے، یہ نسل کشی ہے اور ظلم ہے۔
کبریٰ خان نے جنوبی افریقا کے سماجی کارکن ڈیسمونڈ توتو کا قول بھی شیئر کیا ہے کہ ’اگر آپ ناانصافی کی صورتحال میں غیر جانبدار ہیں تو آپ بھی ظالم کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف نے بھی فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے پھولوں کی ایک تصویر کے ساتھ ایک دعا شیئر کی۔ اداکارہ نے دعا کی کہ ’ اے اللہ ، ہم آپ کو دشمنوں کے مقابلے میں اپنی ڈھال بناتے ہیں اور ان کے مظالم سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
آج فلسطین کا شہید کون ہے؟
🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس شہر کی مسجد الاقصی میں آج صبح قابض
نومبر
دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں میں دس گنا اضافہ
🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے آلے کے طور پر افراد اور دیگر
اکتوبر
کراچی تا پشاور ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبہ تاحال عملی طور پر شروع نہیں ہو سکا
🗓️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سی پیک کا حصہ اور
ستمبر
عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کیلئے ٹیکس نوٹس جاری
🗓️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی ٹی
اپریل
افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے: فواد چوہدری
🗓️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا
اگست
اٹلی میں جمہوریت کا بحران
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں سیاسی میدان
اگست
امریکی اتحاد کی ناکہ بندی نے یمنی عوام کو محروم کرر کھا ہے:یمنی عہدہ دار
🗓️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے پیر
دسمبر
امریکہ میں فاشزم کے عروج کے آثار
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا
جولائی