?️
ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اداکار فردین خان تقریباً ایک دہائی کے بعد اپنے وزن میں حیران کن تبدیلی کے بعد ہدایت کار سنجے گپتا کی فلم میں واپس آرہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی میں ہوگی جو ڈونگری کے چالز اور ممبئی کی بلند و بالاعمارتوں کے درمیان تصادم پر مبنی ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردین خان فلم ‘وسفوٹ’ میں اداکار رتیش دیش مکھ کے ساتھ دکھائی دیں گے۔فلم ‘وسفوٹ’ 2012 میں ریلیز ہونے والی وینزویلا کی فلم ‘راک، پیپر، سیسرز’ کا ری میک ہے جسے 85ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بیسٹ فارن لینگویج آسکر کے لیے نامزد کیا گیاتھا۔وسفوٹ کی شوٹنگ رواں ماہ کے اواخر تک شروع کی جائے گی۔
مذکورہ فلم سے بولی وڈ میں فردین خان کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے سنجے گپتا نے کہا کہ ‘میں بہت خوش ہوں کہ فردین اور رتیش اس انتہائی خاص پروجیکٹ میں ساتھ نظر آئیں گے’۔انہوں نے کہا کہ فلم کے حوالے سے کام جاری ہے اور رواں ماہ کےآخر میں وسفورٹ کی شوٹنگ کا آغاز ہوجائے گا، ہم اس کی تیاری کررہے ہیں۔
متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ ممبئی میں ہوگی جو ڈونگری کے چالز اور ممبئی کی بلند و بالاعمارتوں کے درمیان تصادم پر مبنی ہے۔فردین اور رتیش دیش مکھ ، جو ‘ہے بے بی’ کے 14 سال بعد اسکرین کریں گے ، فلم میں دشمن کے طور پر نظر آئیں گے۔
فردین خان آخری بار 2010 کی رومانٹک کامیڈی فلم ’دولہا مل گیا‘ میں شاہ رخ خان، سشمیتا سین، جونی لیور اور اشیتا شرما کے ساتھ رومانٹک کامیڈی کردار میں دکھائی دیے تھے۔انہوں نے اگرچہ ایکشن، ہارر اور تھرلر فلموں میں بھی کام کیا تاہم انہیں ان کی رومانٹک کامیڈی اداکاری کی وجہ سے منفرد حیثیت حاصل رہی۔فردین خان نے فلمی کیریئر کا آغاز اپنے والد فیروز خان کے ساتھ 1998 کی فلم ‘پریم اگن’ سے کیا تھا، انہوں نے والد کے ساتھ ایک اور فلم جانشین میں بھی اداکاری کی۔
مشہور خبریں۔
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی میں صیہونی فوج کے
اپریل
خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت سے منایا جائے گا
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیؐ کا یوم ولادت
اکتوبر
امریکہ کے فوجی بجٹ میں 37 ارب ڈالر کا اضافہ
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے
جون
اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء
نومبر
روسی کمانڈر کا یوکرین میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ماسکو سے منسلک آرمی کی ایک نجی یونٹ واگنر کے کمانڈر
اپریل
صہیونی حکومت کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں امریکی سینیٹر کا بیان
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے بائیڈن حکومت سے صہیونی
اکتوبر
پاکستانی میڈیا کی شخصیت کا اسلام آباد کے خلاف موساد کے منصوبے کی ناکامی کا بیان
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان نے اپنے ملک کے
جولائی
صیہونیوں کے دلوں میں بڑھتا دن بدن حزب اللہ کا خوف
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کی میزائل صلاحیت کے بارے میں اپنی گہری
جنوری